سرینگر۲۷، اپریل ؍ ریاست جموں کشمیر میں لوگوں کو علیحدہ کرنے کے علاوہ عوام کو گمرہ کرنے اور جھوٹی پر مبنی سیاست نے ریاست میں ماحول کو انتہائی خراب کر دیاہے ۔تاہم کانگریس جموں کشمیر کی خصوصی پویشن کی حفاظت کی وعدہ بند ہے ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر پردیش کانگریس صدر اور پارلیمانی نشست امیداور اننت ناگ کے امیدوار غلام احمد میر نے کیا۔میر نے کہا پی ڈی پی کی فروخت کی وجہ سے مزکورہ دفرات کو خطرہ لاحق ہوا ہے امیت شاہ کے حالیہ بیان کے تناظر میں انہونے کہا امیت شاہ تو اب بوہاپے کی دہلیز پر ہیں وہ کچھ بھی بول سکتے ہیں ۔کشمیر نیو زسروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموں کشمیر پردیش کانگریس کے صدر اور لوک سبھا انتخابات کے اننت ناگ نشست کے امید وار غلام احمد میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں لوگوں کو علاحیدہ کرنے ،جھوٹی اور گمرہ کن سیاست نے ریاست کا ماحول انتہائی خراب کر دیا ہے جس کے نتیجے میں جموں کشمیر تعمیر و ترقی میں بھی پسماندہ رہا ہے ۔ میر نے جنوبی کشمیر کے لوگوں سے پھر ایک بار اپیل کی ہے کہ آپ سیکولر پارٹی کو مضبوط بنانے میں اپنا کرادا نبھائیں کیوںنکہ بقول ان کے یہی پارٹی جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے حفاظت کی وعدہ بند ہے۔کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی( پی ڈی پی ) کی وجہ سے ریاست جموں کشمیر کے خصوصی دفعات کو فروخت کرنے کی وجہ سے دفعہ370اور35Aکو خطرہ لاحق ہوا ہے انہوں نے بتایا پی ڈی پی وجہ سے ریاسے جموں کشمیر میں ہر ایک چیز کو بری طرح متاثر کیا ہے انہوں نے بتایا جہاں ریاست میں لوگوں میں علاحد گی کا احساس پیدا کیا گیا وہی تعمیر و ترقی میں بھی ریاست پسماندہ رہی ہے غلام احمد میر نے کہاجنوبی کشمیر کے عوام سے اس بات کی تاکید کی ہے کہ وہ فرقہ پرستوں کو ریاست سے باہر کا راستہ دیکھا کر ملک کے سیکولر پارٹی کو مضبوط بنا کر اپنا ووٹ دیں ۔میر نے کہا کانگریس ریاستوں کت تینوں خطوں جن میں جموں ،کشمیر اور لداخ شامل ہے لوگوںکے خو احترام کررہی ہے انہوں نے کہا پارٹی کا مقصد ہے کہ تینوں خطوں کی ہر ایک میدان میں یکسان تعمیر و ترقی اور لوگوں کے حقوں کی فراہمی ہو۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میںآنے والے انتخابات کے دو مراحل میں لوگوں کو امتحان ہے جہاں لوگوں کے ووٹ کی مدد سے فرقہ پرستوں کو ریاست سے باہر کا راستہ دکھایا جا سکتا ہے انہوںانہوں نے لوگوں انتخابات میں مکمل شرکت اور کانگریس کو ووٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کے علاوہ سابق ممبر اسمبلی محمد امین بٹ نے بھی اس امید کا اظہار کہا ہے کہ علاقے کے لوگوں کو اس بات کا اعلم ہے کہ پی ڈی پی نے لوگوں کے ووٹ کو کس طرح ضائح کر کے ان کے خلاف ظلم برپا کیا ہے بٹ نے بتایا کہ علاقے کے لوگونے تسلیم کیا کہ کانگریس ایک مضبوط آواز ہے جس کا ہر کوئی ساتھ دینے کے لئے تیار ہے ۔اس دوران غلام احمد میر نے بتایا کہ بی جے پی صدر امت شاہ کے حالیہ بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موصوف اب بوڑھے ہوچکے ہیں اور اس عمر میں اُن کی زبان سے کچھ بھی نکل سکتا ہے۔ خیال رہے جنوبی کشمیر میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ سوموار کو انجام دیاجائے گا۔
کانگریس جموںکشمیرکی خصوصی پوزیشن کی حفاظت کی وعدہ بند
امت شاہ بوڑ ھا ہوچکا ہے، کچھ بھی کہہ سکتا ہے:جے اے میر