بانڈی پورہ۲۷، اپریل ؍ شمالی کشمیر بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک کمسن بچی اور ایک خاتوم لقمہ اجل بن گئے جبک گاڑی میں سوار 11دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو علاج معالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر ضلع بانڈی پورہ کے تحت آنے والے علاقے گریز مین سنیچر کے صبح گریز سے بانڈی پورہ جا رہی ایک گاڑی زیر نمبر JK01F-6330زیڈی خوشی نالے کے مقام پرگہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار11افراد بری طرح زخمی ہوئے جن میں بعد میں ایک معصوم بچی ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی جبکہ حادثے میں11دیگر زخمی ہوئے جن کو فورہ طور اسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے مہلوک کی شناخت55سالہ نانی بیگم اور 10سالہ تبسم جان کی طور کی انہوں نے بتایا زخمیوں میں2کی حالت نازک بتائی جا رہے ۔اس دوران ہلاک شدگان کی خبر جب علاقے میں پہنچ گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔اس دوران پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے.
گریز میں سڑک کا المناک حادثہ
کمسن بچی اور خاتون لقمہ اجل ،11زخمی،2کی حالت ناز ک