ترال میں کالج طلبہ کا کشمیر یونیورسٹی کے خلاف زور دار احتجاج

تھرڈ سمسٹر میں طلباء کی بڑی تعدا د کو ناکام دکھانے کا شاخسانہ

ترال میں کالج طلبہ کا کشمیر یونیورسٹی کے خلاف زور دار احتجاج

ترال۲۹، اپریل ؍کے این ایس ؍ ڈگری کالج ترال میں زیر تعلیم تھرڈ سمسٹر کے طلبا ء نے کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے مشتہر کئے گئے اکثر طلبا ء کو ناکام دکھانے اور انتہائی کم نمبرات دکھانے کے خلاف زوردار احتجاج کیا ۔ اس دوران احتجاج کر رہے طلباء نے یونیورسٹی حکام کو واقعے کے حوالے سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔ ادھر کالج انتظامیہ نے بتایا کہ طلباء کی شکایت کو اسی وقت یونیورسٹی حکام کی نوٹس میں لایا گیا ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میںتھیڑ سمسٹر کے طلباء نے یونیورسٹی کی جانب سے اتوار کے روز مشتہر کئے گئے نتائج میں مزکورہ سمسٹر کے مختلف مضامین کے طلبا کی ایک بڑی تعداد کو شامل مضامین انتہای قلیل نمبرات دکھائے ہیں۔طلبا ء نے بابتایا غیر سنجدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک طالب علم کو60نمبرات میں سے70نمبرات دے گئے۔اس دوران طلبا ء نے اپنے نتائج دیکھ کر کالج میں زیر تعلیم طلبا ء و طالبات نے کالج کے احاطے میں جمع ہو کر کشمیر نیونیورسٹی کے خلاف زبردست احتجاج کیا جس سے کالج گونج اٹھا ۔نمائندے کے بات کر تے ہوئے طلبا نے بتایا کچھ طالب علم کمزور ہوں گے لیکن سبھی مضامین کے طلبا ء کے اتنے کم نمبرات حاصل کرنا کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے انہوں نے بتایا مزکورہ ادارہ ہمارے مستقبل کے ساتھ مسلسل دو سال سے کھیل رہا ہے ۔طلبا ء نے اس سلسلے میںکشمیر یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے بصورت دیگر وہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر زمہ داری کشمیر یونیورسٹی پر عائد ہو گئی۔اس دوران ڈگری کالج ترال کے پرنسپل پروفیسر عبدلمجید صوفی نے نمائندے کو بتایا کہ بچوں نے انہیں تحریری طور آگہ کیا ہے جس کے بعد اس حوالے سے کشمیر یونیورسٹی کو مطلع کیا گیا ہے پرنسپل نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کشمیر یونیورسٹی بچوں کے دلوں میں پیدا ہوئے شکوک و شبہات دور کر کیلئے فوری طور اقدامات اٹھائے انہوں نے بچوں کو تعلیمی سیشن پر توجہ دینے کی تاکید کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.