سرینگر/ 29اپریل : اپنے انسانی وسائل کی علمی صلاحیتوں کو بڑھاوا دینے کیلئے جموں و کشمیر بینک نے کل اپنے ایک ماہانہ میگزین” ـ ٹرسٹ ” کی رسم رونمائی انجام دی ۔ اس انگریزی میگزین کو از سرِ نو شائع کرنے کی غرض سے بینک نے ایک نئے ڈپارٹمنٹ انٹرنل کمیونیکیشن اینڈ نالج منیج منٹ کو معرض وجود لایا ہے۔ میگزین کی رسم رونمائی بینک کے آڈیٹورئم میں ایک شاندار تقریب کے دوران انجام پائی اور بینک کے چیئرمین اور سر پرست اعلیٰ جناب پرویز احمد نے اسکی نقاب کشائی کی۔ انکے ہمراہ بینک بینک کے دونوں ایکزیکٹیو پریذیڈنٹ پی کے تکو اور آر کے چھب، سارے پریزیڈنٹ ، زونل ہیڈ، کلسٹر ہیڈ اور دیگر افسراں بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر پرویز احمد نے کہا کہ کئی ادارے اپنے اقدامات سے اپنے سماج و ماحول کو بدلنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن صرف چند ایک کے پاس وہ ساری چیزیں ہوتی ہیں جو اس واسطے ضروری ہوتے ہیں جیسے قابلیت، صحیح جانکاری، لگن، جذبہ، اور امنگ۔ لیکن جے کے بینک نے متعدد بار ثابت کیا ہے کہ اُسکے پاس یہ سب چیزیں موجود ہیں لیکن وقت کے ساتھ بدلنے کی صلاحیت سب سے اہم چیز ہے جس کے لئے نئی نئی جانکاری اور علمی پہل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیس سال پہلے بینکنگ کے دائرے کچھ اور تھے اور آج کچھ اور ہیں۔ جے کے بینک ملازمین کو اس ڈجیٹل دور میں اپنی علمی صلاحیتوں کو بڑھانا ہوگا جس کیلئے ہم نے ایک نئے ڈپارٹمنٹ کو ہم نے قائم کیا۔
اس سے قبل میگزین کے ایڈیٹر اور انٹرنل کمیو نیکیشن اینڈ نالج منیجمنٹ کے انچارج نے اپنے ڈپارٹمنٹ کے خدو خال ایک پریزنٹیشن کے ذریعے پیش کئے ۔ میگزین کے ایڈیٹورئل بورڈ کے پیٹران پی کے تکو ہونگے اور بورڈ کے ممبران میں شامل ہونگے پریزیڈنٹ راکیش گنڈوترا، سنیل گپتا، رجنی صراف اور محمد مقبول۔ وائس پریزیڈنٹ روشن خیال جبکہ سجاد بزاز اس انِ ہاوس میگزین کے ایڈیٹر ہونگے۔
جموں و کشمیر بینک نے اپنے ملازمین کو علمی لحاظ سے قابل اور با خبر بنانے کے واسطے ماہانہ میگزین "ٹرسٹ”کے پہلے شمارے کو اجراء کیا۔
اندرون کمیونیکیشن اور نالج کی ضابطہ کاری وقت کی اہم ضرورت: چیئرمین پرویز احمد