بڈگام۳۰، اپریل ؍کے این ایس ؍ وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے سے گزر رہے نالہ دودھ گنگا کوڑے دان میں تبدیل ہوا جس کے نتیجے میںیہاں ہر سو عفونت اور بد بو پھیل جانے کے نتیجے میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندیشہ لاحق ہوا ہے ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے متعلقہ محکمے کی بے حسی پر شدید ناراض گی کا اظہار کیا ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے سے گزر رہے نالہ دودھ گنگا گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو ا ہے جس کے نتیجے میںعلاقے سے چلنے والے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے نامہ نگار منظور پکھرپوری نے نے مقامی لوگوکے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سوگام اور چاڈورہ کے مقام پر دودھ گنگا نالہ میں چند افراد دن کے اجالے میں کوڑا کرکٹ جمع کرتے ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ نالہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا واضع رہے مذکورہ نالہ کا پانی شہر سرینگر کے متعدد علاقوں کو سپلائی کیا جاتا ہے چاڈورہ کے ایک مقامی شہری محمد یعقوب بٹ نے بتایا کہ سوگام اور چاڈورہ کے مقام پر مذکورہ نالہ مکمل طور کوڑے دان میں تبدیل ہو چکا ہے انہوں بتایا کہ اگر چہ اس بارے میں انتظامیہ کو آگاہ بھی کیا گیا تاہم وہ ٹس سے مس نہیں ہورہے علاقے چا ڈورہ کے لوگوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ نالہ میں گندگی ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی مطالبہ کیاتاکہ علاقے میں کوئی بیماری نہ پھیل سکیں۔
نالہ دودھ گنگا گندگی کے ڈھیر میں تبدیل
ہرسو عفونت اور بدبو سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ