مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ ، زائرین میں غم و غصہ
سرینگر۳۰، اپریل ؍کے این ایس ؍ درگاہ شریف علمدارکشمیر واقع چرار شریف میں محکمہ وقف بورڑ کو لاکھوں کی آمدنی حاصل ہونے کے باوجود زیارت شریف گزشتہ 8 روز سے گھپ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں اور زائرین نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ادارے کے لئے الگ منفرد قسم کی بجلی کی ترسیلی لائن ، سولر سسٹم اور باقی روشنی دینے والے اشیاء کے باوجود رگاہ میں لوگوں کو روشنی کے حوالے سے زائرین اور عام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے تحت آنے والے علاقے چرار شریف میں قائم علمدارکشمیر کی درگاہ شریف گزشتہ ایک ہفتے سے زیادہ وقت سے مکمل طور بجلی سپلائی سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ زائرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس دوران چرار شریف سے کشمیر نیوز سروس کے سینئر نامہ نگار غلام قادر بیدار نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ خانقاہ میںدو جنریٹر، سولر سسٹم۔ نجی سپلائی کے لئے انووٹر سسٹم، کے علاوہ پانپور سے زیارت عالیہ تک بالکل منفرد بجلی سپلائی لائین دستیاب ہونے کے باوجود بھی گذشتہ ایک ہفتے سے گھپ اندھیرے میں ڈھوبی ہوئی ہیاس دوران مقامی لوگوں نے بتایا وقف بورڑ کو ادارے سے لاکھوں روپے کی امدانی حاصل ہے تاہم وہ ادارے میں بہتر سہولیات بہم رکھنے میں مکمل ناکام آرہے ہیں جس پر آبادی اور زائرین سخت ناراض گی کا اظہار کیا ۔لوگوں کا کہنا تھاآج کل زیارت کے اندر داخل ہونے کے لئے آج کل زائرین موبائیل لائٹ کا ستعمال کر کے داخل ہوتے ہیں ۔ نمائندے نے جب معاملہ نے سب اوقاف مقامی یونٹ اٹھایا تو انہوں انھوں بجلی سپلائی میں خرابی اور درگاہ میں موجود سولر سسٹم کی بیٹریاں خراب ہونے کا اعتراف کرتے ہویئے بتایا کہ عنقریب سرینگر صدر دفترسے نیا انووٹر سسٹم آئے گااور تمام معمالے کے حوالے سے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام کو مطلع کیا گیا ہے ۔
وقف بورڑ کی ناقص کار کردگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشہور درگاہ چرار شریف 8 روزسے گھپ اندھیرے میں