2016کے زخموں کے نشان کشمیریوں پر دہائیوں تک رہیں گے : جی اے میر

پی ڈی پی کا بی جے پی کے سامنے سرنڈر پلوامہ اور شوپیان میںپیلٹ قہر کا نتیجہ

2016کے زخموں کے نشان کشمیریوں پر دہائیوں تک رہیں گے : جی اے میر

پلوامہ۳۰، اپریل ؍کے این ایس ؍ سال2016کے زخموں کے نشان کشمیری لوگوں کے دلوں اور جسم پر دہائیوں تک موجود رہیں گے جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی( پی ڈی پی )کا بھارتیہ جنتا پارٹی کے سامنے سرنڈر پلوامہ اور شوپیان میں پیلٹ قہر کا نتیجہ ہے ، ان باتو کا اظہار یردیش کانگریس کے صدر اور پارلیمانی نشت اننت ناگ کے امیدوار غلام احمد میر نے کیا ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموں کشمیر پردیش کانگریس کے صدر اور پارلیمانی نشت اننت ناگ کے امیدوار غلام احمد میر نے بتایا کہ وادی کشمیر میں سال 2016 کے انتہائی خراب حالات کے زخموں کے نشان کشمیریوں کے جسم اور دلوں پر دہائیوں تک قائم رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ اور شوپیان میں پیلٹ کا قہر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی( پی ڈی پی )کا بھارتیہ جنتا پارٹی کے سامنے سرنڈرکا نتیجہ ہے ۔ میر نے کہا کہ پلوامہ اور شوپیان کے لوگ پی ڈی پی پر پھر ایک بار بھروسہ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی موقعہ پرست اوردھوکہ بازوں کی حکومت ہے جو پلوامہ اور شوپیان کے عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکیں گے ۔ میر پلوامہ میں پارٹی ورکران کی میٹنگ کے دوران خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ مزکورہ پارٹی پھر ایک بار انتخابات اور ووٹ بٹورنے کے لئے عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔ پردیش کانگریس صدر نے اس دوران پانپور اور راجپورہ ٹاون ہال میں موجود پارٹی لیڈران اور ورکران کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کیا ۔ میر نے بتایا کہ پی ڈی پی ، این سی اور بی جے پی جیسی دھوکہ باز پارٹیوں سے لڑنا مسئلے کا حل ہے ۔ میر نے کہا مجھے امید ہے پلوامہ اور شوپیان کے لوگ پی ڈی پی کے خون خرابے والے دور کو یاد کر کے این سی اور مزکورہ موقعہ پرست پارٹی کو آنے والے انتخابات میں شکست دیں گے اور کسی بھی انتخابی چال کے جال میں لوگ نہیں آئیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا پہاڑی ضلع شوپیان میں پی ڈی پی ، بی جے پی کے مس رول اور مس گورننس کے نتیجے میں لوگوں کو مالی اور جانی نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور پی ڈی پی نے دونوں اضلاع میں انسانی جانوں کے زیاں کے روپ میںتباہی مچائی ہے جو پی ڈی پی کاآر ایس ایس کے سامنے ایننڈا ٓف الائنس کے سرنڈر کرنے کا نتیجہ ہے ۔ غلام احمد میر نے کہا یہ بھی بد قسمتی ہے کہ مزکورہ پارٹی کو جنوبی کشمیر والوں نے مکمل منڈیٹ دیا تھا تاہم انہوں نے اقتدار کے لئے بی جے پی کے ساتھ کٹھ جوڑ کر کے فرقہ پرستوں کو وادی میں داخل کرنے میں راہ ہموار کی جس کو پوری وادی خاس جنوبی کشمیر کے لوگ کبھی بھی نہیںبھولیں گے کہ پی ڈی پی نے سال2014میں عوام کے ساتھ کیاوعدے کئے تھیاور اقتدار میں آنے کے بعد ان کے وعدوں کے بدلے میں عوام کو کیا ملا ہے جہاں لوگوں کو گولیاں اور پیلٹ کے سواووٹ اور سپورٹ کے بد لے پی ڈی پی کی جانب سے ملا ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے اب مزکورہ پارٹی پر دوبارہ بھروسہ نہ کریں جبکہ وکانگریس پارٹی ایک واحد پارٹی ہے جو فرقہ پارستوں کا پورے ملک میں شکست سے دوچار کر سکتی ہے ۔ میر نے لوگوں کو ریاست کے خصوصی دفعات کی حفاظت کے لئے کانگریس کو ووٹ اور سپورٹ دینے کی مانگ کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.