پلوامہ میں انتخابات سے قبل ہی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز

مرن اور دیگر علاقوں سے 21 نوجوان شبانہ چھاپوں کے دوران گرفتار ، لوگ برہم

پلوامہ میں انتخابات سے قبل ہی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز

سرینگر۳۰، اپریل ؍کے این ایس ؍ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انتخابات کے آخری اور تیسرے مرحلے کی پولنگ سے ۵ روز قبل ہی پلوامہ میں گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کیا گیا ، جس دوران ضلع کے مرن علاقے سے 21 نوجوانوں کو شبانہ چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے ۔ ادھر ضلع میں گرفتاریوں کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور عوام نے گرفتایریوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ پولیس کا کہنا کہ مزکورہ نوجوان سنگبازی کے کیسوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر میں پارلیمانی نشست اننت ناگ کے تیسرے اور آخری مرحلے سے قبل پولیس نے جنوبی قصبہ پلوامہ کے مرن علاقے میں شبانہ چھاپو کے دوران 21نوجوانوں کو گرفتار کر کے تھانوں میں بند کیا ہے ۔اس دوران تازہ گرفتاریوںکی لہر کے نتیجے میں علاقے میں زبردست خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے مقامی لوگوں نے بتایاہم گھروں سوئے تھے اس دوران فورسز نے گائوں میں داخل ہو کر متعدد بستیوں میں چھاپے مارکر21نوجوانوںکی گرفتاری عمل میں لائی۔ذرائع نے بتایا مزکورہ نوجوان علاقے میں کافی عرصے سے سنگ بازی کے کیسو میں ملوث تھے اب چونکہ ضلع میں انتخابات ہیں غالباً مزکورہ نوجوانوں کو پر امن انتخابات کو منعقد کرنے کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہو گا۔ادھر پولیس نے بتایا مذکورہ افراد سنگبازی کے کئی کیسوں میں مطلوب تھے جنہیں گرفتار کیا گیا اور انہیںپوچھ تاچھ کے لئے گرفتار کیام گیا ہے تاہم گرفتار نوجوانوں کے رشتہ دارو نے بتایا کہ ان کے بچے بے قصور ہیں ، اس لئے انہیں فوری طور رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.