گیلانی کے صحت میں بہتری ، اسپتال سے رخصت

ڈاکٹروں نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا

گیلانی کے صحت میں بہتری ، اسپتال سے رخصت

سرینگر ۰۱ ، مئی ؍کے این ایس ؍ حریت کانفرنس (گ) چیرمین سید علی گیلانی کے صحت میں بہتری آنے کے بعد اسپتال سے رخصت کیا گیا ۔ اس دوران ڈاکٹروں نے گیلانی کو گھر میں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق حریت کانفرنس ( گ) کے چیر مین سید علی شاہ گیلانی کوبدھ کے روزبعد دوپہر صورہ میڈیکل انٹسی چیوٹ سرینگر سے رخصت کیا گیا۔خاندانی ذرائع نے بتایا اُن کی حالت کافی حد تک بہتری آئی ہے تاہم ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے ۔جبکہ ڈاکٹروں نے گیلانی کو اُن کے جسم میں لگے پیس میکر کی جانچ کے لیے اگلے چند روز میں پھر سے اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت ہے۔ حریت کانفرنس نے تمام حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے خود آکر یا فون پر خیریت دریافت کی۔ حریت کانفرنس نے صورہ اسپتال کے عملہ، متعلقہ ڈاکٹر صاحبان بشمول ڈائریکٹر کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اللہ اُن سب کو جزائے نیک عطا کرے۔یاد رہے گیلانی کو پچھلے 30برسوں سے پیس میکر لگا ہوا ہے اور کچھ عرصے سے اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کے معائنے کے لیے امراض قلب کے ماہر داکٹروں نے اس کی دوبارہ تشخیص کا مشورہ دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.