سرینگر ۰۱ ، مئی ؍کے این ایس ؍ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں کھلی دھوپ کے دوران تباہ کن ژالہ بھاری سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچاہے جس کے نتیجے میں ضلع میں میوہ باغات اور ساگزاروں میں موجود سبزیوںکو زبردست نقصان پہنچا ۔ اس دوران علاقے میں باغات میںبڑے پیمانے پر نقصان کو دیکھ ماتم کی لہر دوڑ گئی جس کے نتیجے میں کئی افرد نے باغات میں بھاری نقصان دیکھ غش کھا کر زمین پر گر پڑے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر میں بدھ کے روز بعد دوپہر کھلی دھوپ کے دوران چند منٹ کچھ منٹ کی تباہ کن ژالہ بھاری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ضلع کے ایک درج کے قریب گائوں دیہات مکمل سفید چار تکے دب گئے جبکہ مزکورہ علاقوں میں موجود میوہ باغات اور ساگزاروں میں شدید ژالہ بھاری نقصان ہوا ہے ۔ادھر لوگوں نے علاقے کے باغات میں تباہی دیکھ کر زرا قطار رونے لگے جس کے نتیجے میں علاقے میں ماتم کی لہر دوڑ گئی جبکہ مقامات سے لوگوملی جانکاری کے مطابق لوگ غش کھا کر زمین پر گر پڑے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے علاقے میںبدھ کے روز دن کے 2بجے کھلی دھوپ تھی جس دوران علاقے میں اچانک آسمان سے طوفانی ژالہ بھاری شروع ہوئی ہے جو تقریباً 30منٹ تک جاری رہی جس کے نتیجے میں علاقے کے تقریباً ایک درجن گائوں جن میں ہالن ،گلوان پورہ ،کھری بٹ پورہ ،سنگورہ،باغبل،جائے بل ، وٹی گام ، گاندونی،بٹھی پورہ ،نہامہ ، گوپال پورہ،ہارویٹ ،نیلو،پمبی،وغیرہ ۔سیب کے باغ کو زبردست نقصان پہنچا مقامی لوگوں نے بتایاتباہی کی اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ علاقے میں میوہ دینے والے سیب کے درختوں کی ٹہنیاں زمین پر گر پڑے تھے جس کو دیکھ نے کے ساتھ ہی علاقے میں ماتم کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ لوگ زور زور رو رہے تھے جس دوران کئی معمر شہریوں نے غش کھا کر زمین پر گر پڑے۔ مقامی لوگوں نے بتایا سیب کے باغات یہان کے لوگوں کا واحد کمانے کا زریعہ ہے تاہم آج کی اس تباہ کن ژالہ بھاری نے لوگوں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے انہوں نے گور نر انتظامیہ سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے علاقے میں نقصان کے تخمنہ لگانے کے لئے ٹیم کو روانہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔
کولگام میں کھلی دھوپ میں تباہ کن ژالہ باری ، فصلوں کو شدید نقصان
سیب اور دیگر فصل تباہ ، علاقے میں ماتم ، باغات کی حالت دیکھ کر کئی افراد بے ہوش