والدین کی ناراضگی رنگ لائی۔۔۔۔۔

اسکولوں کے اوقات کار سے متعلق آرڈر میں ترمیم

والدین کی ناراضگی رنگ لائی۔۔۔۔۔

9 سے 3 بجے تک تدریسی عمل جاری رہے گی
سرینگر ۰۱ ، مئی ؍کے این ایس ؍ محکمہ تعلیم کی جا نب سے وادی کشمیر کے تعلیمی اداروں کی اوقات کار کے متعلق حکم نامے میں والدین کی جانب سے سخت ناراضی گی کے بعد ترمیم کی ہے ۔ اس سلسلے میں اب اوقات کار صبح 9 بجے سے دن کے 3 بجے تک تدریسی عمل جاری رہے گی ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس )کے مطابق وادی کشمیر میں محکمہ تعلیم کی جانب سے تعلیمی اداروں کے متعلق جا ری کردہ حکم نامے کے خلاف عوامی ناراضگی کے بعدبدھ کو ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجو کیشن کشمیر نے اپنے اْس حکمنامے میںترمیم کر کے شہر سرینگر کی میونسپل حدود کے اندر قائم سکولوں کے اوقات کار میں ترمیم کر کے اب تعلیمی ادارے 9بجے کھل کر دن کے 3بجے تک تدریسی عمل جاری رکھیں گے۔خیال رہے پہلے جاری کر دی حکم نامے میں یہ اوقات کار صبح ساڑھے آٹھ سے دن کے اڑھائی بجے تک مقرر کئے گئے تھے۔جس پر والدین نجی سکول ایسو سی ایشن سمیت سماج کے تمام طبقات نے سخت ناراض گی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.