پارلیمانی انتخابات کا تیسرا مرحلہ ۔ ۔ پلوامہ اور شوپیاں میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

2 روز میں 60 سے زیادہ نوجوان گرفتار ، ضلع میں خوف و دہشت ، اکثر نوجوان روپوش

پارلیمانی انتخابات کا تیسرا مرحلہ ۔ ۔ پلوامہ اور شوپیاں میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

پلوامہ، شوپیاں ۰۱ ، مئی ؍کے این ایس ؍ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پارلیمانی انتخابات کو منعقد کرنے سے قبل بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کیا گیا جس دوران صرف دو روز کے دوان شبانہ چھاپوں میں تقریباً 60 نوجوانوں کو ضلع پوامہ اورشوپیان کے مختلف گائوں و دیہات سے گرفتار کر کے تھانوں میں بند رکھا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اکثر گرفتار شدگان میں سے کم عمر طلباء کی بڑی تعداد بھی شامل ہے ۔ اس دوران دونوں اضلاع میں تازہ گرفتاریوں کے نتیجے میں لوگوں میں شدید خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا ، جس دوران کئی نوجوان گرفتاریوں سے بچنے کے لئے روپوش ہو گئے ۔ ادھر پولیس نے آج کی گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ نوجوانوں کو سنگ بازی کے کیسوں کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا گیا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میںپولیس نے تازہ چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران مختلف علاقوں سے 19سے زیادہ نوجوانوں کی گرفاری عمل میں لائی ہے مقامی لوگوں نے نمائندے کو بتایامنگل اور بدھ کی درمیانی رات کو ضلع پلوامہ کے تین گائوں، گڈورہ، نیوہ اور پاریگامی میں 19نوجوانوں کوشبانہ چھاپوں کے دوران گرفتار کر لیا۔اس دوران ضلع میں صرف 2روز کے دوران54سے زیادہ نوجوانکی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ادھر مقامی لوگوں نے بتایا نوجوانوں کی گرفتاریوںکی وجہ سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوکے دلوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا جس کے بعد کئی نوجوان ڈر کے مارے علاقے سے روپوش ہو گئے ۔ بتایا جاتا ہے پولیس نے ضلع میں آج تک سنگ بازی کے کیسوں میں ملوث نوجونوان کو آنے والے پارلیمانی انتخابات میں کسی قسم کا رخنہ نہ ڈالنے اور انہیں پر امن طور منعقد کرنے کے سلسلے میں احتیاطی گرفتار کر لیا ہے۔تاہم پولیس ذرائع نے مذکورہ گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدگان کی مختلف سنگبازی کیسوں کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ادھرضلع پلوامہ اور شوپیان میں شبانہ چھاپوں کے دوران فورسز نے مورن پلوامہ اور کیگام شوپیان میں شبانہ چھاپوں کے دوران ایک درجن سے زائد نا بالغ طلباء سمیت 25نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جن میں آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم دو سگے بھائی اور ایک کم عمر نوجوان کا والد بھی شامل ہیں۔لوگوں نے نمائندے کو بتایافورسز نے پیر اور منگل کی شب مورن شیخ پورہ بستی کا محاصرلیا اوررات بھر فورسز اہلکار گھروں میں داخل ہو کر کم عمر نوجوانوںاور انکے والدین یا انکے بھائیوں کو بستروں سے نکال کرگرفتاری عمل میں لائی ہے دوران ایک ہی رونڈ میں 21نوجوانوں کو گرفتار کیا۔جن میں عبدالمجید نامی ایک شہری کے دو بیٹے بھی شامل ہیں، جو ساتھوں اور آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔ اسکے علاوہ محمد اسمائیل شیخ کو بیٹے کے بدلے گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدگان میں ایک درجن سے زائد نابالغ نوجوان ہیں۔گرفتاریوں کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا کہ مزکورہ نوجوانوں سے سنگبازی کے بارے میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ادھر کیگام شوپیان میں فوج نے گھروں پر چھاپوں کے دوران عاشق نذیربٹ، سمیر مشتاق شاہ،عاشق مقبول لون،اور عاقب بشیر ڈار کو گرفتار کیا اور بعد میں کیگام پولیس کے حوالے کیا۔جبکہ 6مئی تک اس طرح کی گرفتاریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے قابل ذکر بات یہ ہے جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں 6مئی کو لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں جس کیلئے حفاظتی بندو بست سخت کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.