سرینگر/ یکم مئی : جموں و کشمیر بینک کے ساتھ مکمل منسلک کمپنی جے کے بی فائنانشل سروسز لمیٹڈ میں نو بھرتی 148ملازمین نے ابتدائی تربیت و مشاورت حاصل کرنے کے بعد آج سے جے کے بینک کی ایک سو شاخوں سے اپنا کام کاج شروع کیا۔ جے کے بینک چیئرمین جناب پرویز احمد جو کہ اس جے کے بینک منسلک کمپنی کے چیئرمین و سرپرست بھی ہیں نے سرینگر اور جموں میں دو الگ الگ ملاقاتوں میں ان نئے بھرتی افسراں سے تفصیلاً گفت و شنید کی اور انہیں کئی مفید مشوروں سے نوازا۔ سرینگر میں واقع بینک کے آڈیٹوریم میں منعقد ایک تقریب میں چیئرمین کے علاوہ بینک کے دونوں ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ آر کے چھبر اور پی کے تکو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر منظور حسین، جے کے بی ایف ایس ایل کے چیف فائنانشل آفیسر پنکج گور، کمپنی سیکریٹری ظفر احمد اور دیگر منسلک افسراں بھی شامل تھے۔ جب کہ جموں زونل آفس میں بھی ایک ایسی ہی الگ تقریب منعقد ہوئی۔
حال ہی کمپنی میں اِن نئے بھرتی یافتہ ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے جے کے بینک سرپرست نے کہا کہ ہم نے انتہائی شفافیت کے ساتھ آپکو قابلیت کی بنیاد اس کمپنی میں بھرتی کیا ہے۔ اس کمپنی کے ساتھ جے کے بینک کا نام جڑا ہوا ہے اور جے کے بینک عوام کی امنگوں کا اعلیٰ ترجمان ہے لہٰذا آپ کو اس کا نام اونچا رکھنے کیلئے نہایت محتاط رہنا ہے اور اس کو آگے لیجانے میں اپنی قابلیت کا ثبوت پیش کرنا ہے۔ ریاست کی نوے فیصد آبادی کو یہ بینک بینکنگ اور فائنانشل سروسز دے رہا ہے اور سماجی خدمت کے بطور اس سماج میں بہت کچھ کر رہا ہے جس کا خیال آپ لوگوں کو رکھنا ہے کہ عوامی اعتمادی میں کوئی کمی نہ واقع ہو۔چیئرمین نے کہا کہ یہاں ہر ملازم کو ایک نالیج بینک بننا چاہئے اور میں چاہتا ہوں کہ اس کمپنی کی افرادی قوت بہتر سے بہتر ہو۔انسانی وسائل کے ساتھ آئی ٹی کا مظبوط ہونا بہت ضروری ہے اور میں چاہتا ہوں کہ جموں و کشمیر بینک کے بعد ریاست سے دوسری لسٹڈ کمپنی JKBFSLبنے۔
بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ پی کے تکو نے کہا کہ شروع میں ہم نے بیس کروڑ کا سرمایہ اس کمپنی میں لگا یا ہے اور اس سرمایہ کے علاوہ بینک کی ناموری اسکے ساتھ ہے لہٰذا آپ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ اپنی خدمات میں جے کے بینک ملازمین کی مثال سامنے رکھیں۔
بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ آر کے چھبر نے کہا کہ شروع میں کمپنی ایک سو مقامات سے اپنا کام کاج سنبھالے گی اور اپریل 2020تک ہم اس کمپنی کا کام اپنے سارے برانچوں سے چالو کرینگے۔ انہوں نے نئے بھرتی ملازمین سے کہا کہ جس طرح بینک میں بہتر کارکردگی کو سراہا جا تا ہے اسی طرح آپکے اچھا کام کے عوض آپکو بھی اعزازات سے نوازا جائیگا۔
کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر منظور حسین نے کہا کہ ان ملازمین میں اطمینان اور اعتمادہے جس سے اچھے دنوں کی ا مید لگائی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے چیئرمین کے خیالات کو بلند پر ہمت بتایا۔
نئے بھرتی ایک مندعوبین نے کہا کہ اس کمپنی میں آنے سے مجھے یہ پتہ چلا کہ جے کے بینک کا جتنا بڑا نام ہے اُتنا ہی شاندار اسکے کام کا انداز ہے۔ ہم اپنی قابلیت کو ثابت کر کے ہی رہینگے اور کمپنی کی کامیابی کیلئے جی جان سے محنت کرینگے۔ تقریب کے آخر پر سی ایف او پنکنج گور نے اظہار تشکر میں کہا کہ جے کے بینک کے کام کا موحول دیکھکر اور اعلیٰ انتظامیہ کی اس قدر فراخدلی دیکھکر ہمارے نئے ملازمیں میں جوش پیدا ضرور ہوگا۔ واضح رہے کہ یکم مئی سے جن کاموں کو جے کے بینک کی ایک سو شاخوں میں فائنانشل سروس کمپنی کی جانب سر انجام دیا جائے گا وہ ہیں ڈیمیٹ، اکوٹی بروکنگ، ٹریڈنگ، میچول فنڈ، انشورنس، انوسٹ منٹ وغیرہ