کپوارہ ۰۲ ، مئی ؍کے این ایس ؍ پیپلز کانفرنس چیرمین سجا دغنی لون نے این سی نائب صدر عمر عبداللہ پر برستے ہوئے کہا کہ وہ 2014میں رچی گئی سازشوں سے متعلق وائٹ پیپر جاری کریں گے اور سب کچھ عوام کے سامنے رکھیں گے۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق پیپلز کانفرنس چیرمین سجاد غنی لون نے جمعرات کو کرالہ پورہ کپوارہمیں عوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے این سی نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پر جم کر برستے ہوئے کہا کہ 2014میںعمر عبداللہ نے بھاجپا کیساتھ کیا کی اطے کیا تھا اُن سے متعلق جلد ہی وائٹ پیپر جاری کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ سجاد لون ایک سچا مسلمان ہے۔ مجھے معلوم نہیں کہ عمر عبداللہ کیا ہے؟ میں اُن کو بتادینا چاہتا ہوں کہ 2014میں وہ بی جے پی کو ملے یا نہ ملے، حکومت سازی کی بات ہوئی یا نہیں، اس پر تو ہم پورا وائٹ پیپر جاری کریں گے ۔سجاد لون نے بتایا کہ جو انسان کشمیر ی عوام کو یہ بولتا ہے کہ وہ بی جے پی کو روکے گا، ذرا وہ اس بات کا بھی خلاصہ کرے کہ وہ خود بی جے پی کی میٹنگوں میں کیا کرتا تھا، وہاں پکوڑے اور چائے کیوں پی رہا تھا۔انہوںنے بتایا کہ کشمیریوں پر جتنے بھی ظلم ہوئے اس کی ذمہ دار براہ راست نیشنل کانفرنس ہے۔1975سے لیکر مبقول بٹ کی پھانسی اور کئی طرح کی ظلم کئے اور سیفٹی ایکٹ بھی این سی نے ہی لایا ۔پی سی چیرمین نے بتایا کہ میں صرف پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے خلاف نہیں لڑ رہا ہوں بلکہ پورے حالات کے لئے لڑ رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا جب 23مئی کو ریزلٹ آئے گا ہم 35%ووٹ لیں گے۔سجاد لون نے کہا کہ میں یہاں کنونشن کرنے کے لئے نہیں بلکہ آپ لوگوں سے ملاقات کرنے کے لئے آیا ہوں۔ موصوف نے کرالہ پورہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ لوگوں نے ہمیشہ پیپلز کانفرنس کا ساتھ دیا ہے اور آگے بھی دیتے رہے گے۔ انہوں نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے کوئی غرور نہیں، آپ لوگ میرے بھائی ہو، آپ نے مجھے عزت دی، یہ کرسی دی، آپ لوگوں نے مجھے اس کرسی پر بٹھایا ہے، سجاد غنی لون کسی کی ڈکٹیشن نہیں مانتا نہ کسی کی سنتا ہے، میں جانتا ہوں کہ میں آپ کا اپنا ہوں، چائیے کچھ بھی ہو لیکن یہ سوچ زندہ رہے گی ۔
عمر عبداللہ بی جے پی مخالف بیانیہ سے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتا
2014میں ہوئی میٹنگوں کا بھانڈاپھوڑ کر ہی رہوں گا: سجاد لون