سرینگر ۰۲ ، مئی ؍کے این ایس ؍ دربارمو منتقلی کے حوالے تما م تیاریوںکو مکمل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے بتایا کہ گرمائی دارالحکومت کشمیر میں سرکاری دفاتر کے کام کاج کو بلا خلل جاری رکھنے کے لیے تمام طرح کے انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے بتایا کہ سوموار کو گرمائی دارالحکومت کشمیر میں دربارمودفاتر کے کھولنے جانے سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دربار کھلنے کے لیے یہاں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں جس دوران فورسز کی اضافی ٹکڑیوں کو تعینات کیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی شرپسند عناصر کو دربار مودفاتر کے کام کاج کو شروع کرنے میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ امن و قانون کی صورتحال پوری طرح سے قابو میں ہے جس دوران پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے پرامن فضا کو یقینی بنانے کی خاطر تمام قسم کے انتظامات عمل میں لائے ہیں۔ادھر ذرائع نے کشمیر نیوز سروس کو بتایا کہ دربارمو دفاتر کھلنے کے موقعے پر پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔معلو م ہوا ہے کہ سیول سیکرٹریٹ کشمیر میں دفاتر کھلنے کے موقعے پر گورنر ستیہ پال ملک کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائیگا۔
دربارکھلنے سے متعلق پر تمام تیاریاں مکمل: ڈی جی پی
شرپسند عناصر کر رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی