آئی جی پی کا کرگل دورہ، انتخابات سے متعلق تیاریوں کا لیا جائزہ

پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے

آئی جی پی کا کرگل دورہ، انتخابات سے متعلق تیاریوں کا لیا جائزہ

لیہہ ۰۲ ، مئی ؍کے این ایس ؍ انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس پی پانی نے کرگل کا دورہ کرتے ہوئے یہاں انتخابات سے متعلق تیاریوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔انہوں نے یہاں افسران پر زور دیا کہ وہ ضلع میں انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کی خاطر کسی بھی مرحلے پر مصلحت اندیشی کا مظاہرہ نہ کریں۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس سوائم پرکاش پانی نے جمعرات کو کرگل کا دورہ کرتے ہوئے یہاں لوک سبھا انتخابات سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران کیساتھ اہم اُمور پر نشستیں منعقد کیں۔ اس موقعے پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی وسطی کشمیر وی کے بردھی اور ایس پی کرگل ڈاکٹر ونود کشمیر شامل تھے۔آئی جی پی نے افسران کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا انتخابات کے اب تک ہوئے مرحلوں کو پرامن اکور خوشگوار ماحول میں منعقد کرانے پرپولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے رول کی سراہنا کی۔ میٹنگ کے دوران آئی جی پی نے کرگل میں انتخابات سے متعلق تیاریوں کا بھر پور جائزہ لیتے ہوئے یہاں موجود پولیس کے اعلیٰ افسران سے زمینی سطح پر سیکورٹی سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔اس موقعے پر آئی جی پی نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں انتخابات سے قبل ہی زمینی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لے کر تمام صورتحال پر باریک بینی سے نظر گزر رکھیں۔انہوں نے افسران کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر اُبھر رہے مسائل میں دلچسپی لے کر انہیں حل کرنے کی بروقت کوشش کریں تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان رابطے مزید مستحکم ہوں۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ضلع میں انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کی خاطر کسی بھی مرحلے پر مصلحت اندیشی کا مظاہرہ نہ کریں۔ میٹنگ میں کمانڈنٹ 4اڈہاک، ڈی ایس پی پولیس کنٹرول روم کشمیر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کرگل، سینئر پراسیکیوٹنگ آفیسر کرگل کے علاوہ آئی ٹی بی پی، جموں کشمیر آرمڈ پولیس اور آئی آر پی کے کئی افسران شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.