سرینگر ۰۲ ، مئی ؍کے این ایس ؍ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے کانگریس پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے دوران ریاست جموں وکشمیر کو یکسر نظر انداز کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمانی انتخابات کے دوران اگر چہ بھاجپا کی اعلیٰ قیادت نے ریاست میں کئی اہم عوامی میٹنگوں کا انعقاد کیا تاہم کانگریس اس حوالے سے بالکل ناکام رہی۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے کانگریس پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لوک سبھا انتخابات 2019کے دوران ریاست جموں وکشمیر کو یکسر نظر انداز کیا۔ عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران بھاجپا کی لیڈر شپ نے ریاست کا دورہ کرتے ہوئے یہاں کئی اہم عوامی میٹنگوں اور جلسوں سے خطابات کئے تاہم کانگریس پارٹی اس حوالے سے بالکل ناکام رہی۔سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ ’’کانگریس نے لوک سبھا انتخابات 2019کے دوران ریاست جموں وکشمیر میں ایک بھی عوامی نشست منعقد نہیں کی اور نہ ہی پارٹی کے کسی لیڈر نے اس دوران جموں وکشمیر کا دورہ کیا‘‘۔عمر عبداللہ نے بتایا کہ ’’کانگریس کا ریاست جموں وکشمیر کے تئیں ایسے اپروچ سے متعلق کوئی سوالات کھڑے ہورہے ہیں، اس عرصے کے دوران ایک بھی عوامی نشست منعقد نہیں کی گئی‘‘۔این سی لیڈر نے بتایا کہ اگر چہ وزیراعظم نریندر مودی اور بھاجپا صدر امت شاہ نے بذات خود کشمیر کا کوئی دورہ نہیں کیا تاہم پارٹی نے کشمیر کو نظر انداز ہونے نہیں دیا۔
چنائوی مہم کے دوران کانگریس کا کشمیر کے تئیں اپروچ مشکوک: عمر عبداللہ
بھاجپا نے پوری فصل کاٹی تاہم کانگریس تماشائی کا رول ادا کرتی رہی