دونوں اضلاع میںتعداد100تک پہنچ گئی، آبادی میں خو ف وہراس
پلوامہ، شوپیان ۰۲ ، مئی ؍کے این ایس ؍ جنوبی کشمیر کے شوپیان اور پلوامہ اضلاع میں پارلیمانی انتخابات کے آخری اور تیسرے مرحلے کی پولنگ کو منعقد کرنے سے قبل دونوں اضلاع میں نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر گرفتارکر کے تھانوں میں بند رکھا ہے جس کے نتیجے میں دونوں علاقوں میںمذید44نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔اس طرح صرف 3روز کے دوران کم سے 100نوجوانوں کو چھاپوں کے دوران گرفتار کر کے تھانوں میں بند کیا گیا ہے جبکہ مشتبہ افراد کو تھانوں میں حاضرہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔ ادھر تازہ گرفتاریوں کے نتیجے میں علاقے میں زبردست خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان اور پلوامہ میں پارلیمانی انتخابات کو منعقد کرنے سے6روز قبل شروع کیا گیا گرفتاریوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے جس کے نتیجے میں دونوں علاقوں میں لوگ زبردست خوف دیشت سے سہم ہو کر راہ گئے ہیں ۔ اس دوران نمائندے نے مقامی لوگوں کا ھوالہ دیتے ہوئے نتایا تازہ چھاپو کے دوران پلوامہ کے ٹہاب اور چیوہ کلان علاقوں سے کم سے 38جبکہ شوپیان وہل اور ناروائو سے6نوجوانوں کو شبانہ چھاپوں کے دوران گرفتار کر کے تھانوں میں بند رکھا گیا ہے ۔اس طرح سے صرف3روز میں یہ تعداد100سے زیادہ پہنچ گیا ہے ۔ مقامی لوگوں نے نمائندے کو بتایا ہم یہ سوچنے سے قاصر ہیں کہ یہ انتخابات ہیں یا لوگوں کو تھانوں میں ند رکھنے کا دن۔آبادی کا کہنا تھا فورسز کے شبانہ چھاپواور گرفتاریوں سے دونوں اضلاع میں لوگ زبردست خوف و دہشت میں مبتلا ہو ئے ہیں انہونے بتایادونوں اضلاع میں شام ہوتے ہیں سناٹا چھایا ہوا ہے جس کے نتیجے میں لوگ گھروں میں سہم ہو کر رہ جاتے ہیں ۔خیال رہے دونوں اضلاع میں گزشتہ تین روز سے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جس دوران سو سے زیادہ نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں کچھ کم عمر طلبا بھی شامل ہیں ۔ ادھر آج پولیس نے گرفتار شدگان کے حوالے سے کوئی بھی جانکاری فراہم کرنے سے معزوری ظاہر کی ہے ۔ ذرائع کا تاہم کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل گذشتہ کچھ روز سے شوپیان اور پلوامہ اضلاع میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ادھر ذرائع نے مذید بتایا علاقے میں پر امن انتخابات کو منعقد کرنے کے لئے اس طرح کے اقدامات اٹھائے جا رہئے ہیں جہاں پہلے ہی سال سے سنگ بازی کے کیسوں میں ملوث رہے نوجوانوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ وہ انتخابات میں کسی قسم کا رخنہ نہ ڈالیں ۔ قابل ذکر بات یہ ہے دونوں اضلاع میں لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں6مئی کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
پلوامہ اور شوپیان میں گرفتاریوں کا سلسلہ تیزی سے جاری
شبانہ چھاپوں کے دوران مزید44افراد گرفتار