’’بینک پنشنروں کیلئے عمر دراز سکیم کا اعلان‘‘
جموں و کشمیر بینک ریٹائرٹ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن (REWA)کی جانب سے اس کی 5ویں کانفرنس کے حوالے سے آج جموں کے ہوٹل ایشاء میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیرمین اور سی ای او جے اینڈ کے بینک مسٹر پرویز احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں بینک کے ایگزکیٹیو پریذیڈنٹ آر کے ، چبر ، پریذیڈنٹ سنیل گپتا ، وائس پریذیڈنٹ سدھیر گپتا اور سریش شرماء کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران ، بینک افسران اور سابقہ بینک ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں اپنے خطاب میں چیرمین مسٹر پرویز احمد نے کہا کہ یہ ان کے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں کہ وہ اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں جس میں بینک کے سبکدوش ملازمین کا کہکشاں موجود ہے جنہوںنے ادارے کی مضبوط بنیاد ڈالی اور اس کو آسمان کی اونچائی تک پہنچانے کیلئے اپنا اہم رول اداکیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ ان ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے کہ بینک اس وقت نئی بلندیوںکو چھورہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم وفاداری، ایثار اور محنت کے ساتھ ساتھ اپنے گراہکوں کے تئیں رحم کا دامن تھامے رکھنا چاہئے جس نے ریاست اور ملک بھر میں ادارے کی ایک منفرد پہنچان بنائی ہے ۔ پرویز احمد نے کہا کہ بینک کی کامیابی کیلئے ادارے سے وابستہ سابقہ ملازمین کا رول ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کا مقام ہمیشہ بلند رہے گا۔ چیرمین نے کہا کہ یہ ہمارے سابقہ ملازمین کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ محض چند دہائیوں میں ہی بینک ایک چھوٹے ادارے سے ایک بڑے ادارے میں تبدیل ہوگیا ہے جوکہ بلواسطہ یا بلا واسطہ ہزاروں کنبوں کو روزگار فراہم رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جب میں پیچھے دیکھتا ہوں جب میں نے 1998میں بینک میں شمولیت اختیار کی اور بینک کی ترقی پر مجھے فخر محسوس ہورہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بینک کی 80سالہ تاریخ میں بینک سے جڑے افراد نے جو کام کیا ہے وہ قابل سراہنا ہے ۔ چیرمین پرویز احمد نے کہا کہ ہمارے سابقہ ملازمین کی بینک کے تئیں خدمات سے سماج میں ان کی کافی حوصلہ افزائی ہورہی ہے جو ہماری آنکھیں اور ہمارے کانوں تک پہنچ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سابقہ ملازمین بینک کے ایمبسڈر کے بطور ہے ۔ جنہوں نے بینک کے موجد مہاراجہ ہری سنگھ کے نظریات پر کھرے اُترے ہیں اور ریاست کو سماجی ، اقتصادی طور پر بہت آگے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ریاست میں سماجی، کلچرل اور اقتصادی کوالٹی کے معاملات بینک کے ایجنڈے پر ہمیشہ رہیں گے ۔ اس موقعے پر بینک چیرمین نے سبکدوش ملازمین کی بقیہ زندگی کی صحت مندی اور خوشحال گزارنے کی امید کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کیلئے ’’Long Live Our Pensioners Scheem‘‘پنشنروں کیلئے عمر دراز سکیم‘‘کا اعلان کیا جس کے تحت ریٹائرڈ بینک ملازمین کے اعزاز میں 80,85,90اور 100برس پورے کرنے پر باالترتیب 85000,90000اور 10لاکھ روپے سنگ میل طے کرنے پر ان کے اعزاز میں انہیں فراہم کئے جائیں گے ۔اس سے پہلے REWAکے مرحوم ساتھیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا جو گذشتہ برسوں میں اس دنیا سے رخصت ہوئے تھے ۔ تقریب میں ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ مہندر سنگھ نے پرویز احمد کے رول اور ان کی لیڈر شپ پر روشنی ڈالی اور ان کی بینک کے تئیں خدمات کو سراہا۔ جبکہ ایسوسی ایشن کشمیر چپٹر کے چیرمین بشیر احمد خان انسانیوں کے تئیں رحم اور ہمدردی اس ادارے کی مضبوطی کی بنیادی وجہ ہے ۔ تقریب میں وائس پریذیڈنٹ جے کے بی او اے ارجن سنگھ راتھورڈ نے بھی حاضرین کو اپنے خیالات سے نوازاجبکہ تقریب کے آخر پر پریم پرکاش گپتا سیکریٹری روا نے شکرانہ کی تحریک پیش کرتے ہوئے مہمانوں اور دیگر شرکاء مجلس کا شکریہ اداکیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جے اینڈ کے بینک ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے جموں میں 5ویں کانفرنس
مالی ادارے کیلئے سابقہ ملازمین کا رول ناقابل فراموش /چیئرمین پرویز احمد