بری پورہ کے بجلی صارفین نے کیا محکمہ بجلی کے خلاف اححتجاج

کولنگام ہندوراہ روڑ پر دھرنا دیکر کئی گھنٹوں تک ٹر؎یفک کی نقل ھمل مسدود کرکے رکھ دی

بری پورہ کے بجلی صارفین نے کیا محکمہ بجلی کے خلاف اححتجاج

کپوارہ ۰۳ ، مئی ؍کے این ایس ؍ بری پورہ کپوارہ کے لوگوں نے کیا بجلی محکمہ کے خلاف شدید احتجاج اور کنگام ہندوارہروڑ پر دھرنا دیکرگاڑیوں کی نقل حمل کچھ گھنٹوں تک مسدود کر کے رکھ دی ۔دوران سیکنڈوں چھوڑی بڑی گاڑیاں درماند ہوکر رہ گئے جام میں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر چودھری محمد رمضان بھی کچھ وقت تک پھسے رہے ۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق بری پورہ کے بجلی صارفین نے محکمہ بجلی پر الزام لگایا کہ انہوں نے بری پورہ کی ترسیلی لائین ہندوارہ ٹاون سے کاٹ کر دوسرے ایک علاقے سے جوڑا گیا جس سے ہر 15اور20منٹ کے بعد بجلی آتی اور جاتی ہے جس سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں کہا اگر ہمیں ٹاون کے ساتھ بجلی سپلائی معقول حساب سے آرہی تھیں لیکن محکمہ بجلی نے ہمارا لائین کاٹ کر دوسرے علاقے سے جوڑ کر ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے اور ہمیں بجلی کی سپلائی نہ ہونے کے برابر مل رہی ہے احتجاجیوںنے کہا اگر چہ اس حوالے سے متعلقہ محکمہ کو آگاہ کیا لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی جس پر ہم سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوگئے ہیں اس دوران پولیس اور محکمہ بجلی کی ایک ٹیم واقع پر پہنچی اور دھرنا پر بیٹھے لوگوں سے یقین دہانی دلاکر ٹریفک کی نقل حمل بحال کی اس سلسلے میں نمائندے نے جب ایگزن پی ڈی ڈی سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے ہندوارہ اسٹیشن کا مین ٹرانسفارمر خراب ہوگیا تھا جس کے وجہ سے بجلی سپلائی میں خلل پیدا ہوگئی ہے اور بجلی صارفین کو وقتاً فوقتاً پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اب ہم نے اسٹیشن کا نیا ٹرانسفارمر نصف کیا ہے اور ان لوگوں کی جو لائین ہے وہ ابھی اسی طرح سے ٹاون کے ساتھ جوڑ دی جائے گی اور ماہ مبارک کے مہینے میں بجلی صارفین کو کوئی بھی پریشانی نہیں ہوگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.