ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم

چاڈورہ میں سوموڈرائیوروں کا احتجاجی ہڑتال

ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم

چاڈورہ ۰۳ ، مئی ؍کے این ایس ؍ بڈگام کے چاڈورہ رعلاقے میں انتظامیہ کی جانب سے ناجائز تجاوازت ہٹانے کے سلسلے میں شروع کی گئیں مہم کے خلاف علاقے کے سومو ڈارئیوروں نے ہڑتال شروع کر کے چاڈورہ سرینگر سومو سروس کو معطل کیا۔اس دوران ڈارئیوروں کے ہڑتال اور سروس کو معطل کرنے کے نتیجے میں مقامی مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیتاہم سومو ڈارئیور ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ دوسال قبل سرکارنے انہیں متبادل جگہ پارکنگ کیلئے دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم دو سال گزرنے کے باوجود بھی انہیں ابھی تک پارکنگ کیلئے جگہ فراہم نہیں کی گی۔ ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز نا جائز تجاوزار کے خلاف شروع کی گئی مہم کو لے کر علاقے میںسومو ڈارئیوروں نے ہڑتال شروع کر کے علاقے سے سرینگر اور باقی علاقوں کو چلنے والی سروس بطور احتجاج بند کر دیا ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں خاص کر مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔خیال رہے علاقے میں انتظامیہ نے مصروف تجارتی مراکز میں ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کے طور چھاپڑی فروشوں اور سڑکوں کے بیچوں بیچ سومو گاڑیاں کھڑی کرنے کے خلاف انتظامیہ نے ایک مہم شروع کی ہے جس دوران انتظامیہ نے قصبہ چاڈورہ میں درجنوں گشتی دوکانوںکے ساتھ ساتھ سومو گاڑیوں کو قصبہ کے اہم مقامات سے ہٹالیاہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں دکانداروں اور عام راہ گیروں نے انتظامیہ کئے اس اقدام کی زبردست سراہنا کی ہے۔ادھر ہمدانیہ سومو اسٹیند چاڈورہ کے صدر مشتاق احمد بٹ نے نمائندے منظور پکھر پوری سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دوسال قبل سرکارنے انہیں متبادل جگہ پارکنگ کیلئے دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم دو سال گزرنے کے باوجود بھی انہیں ابھی تک پارکنگ کیلئے کئی پر بھی جگہ فراہم نہیں کی گئی انہوں نے انتظامیہ کی کاروائی کو سومو ڈرائیوران کے ساتھ نا انصافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہسرکار انہیں متبادل پارکنگکی سہولیات کیلئے جگہ فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدام کریں بصورت دیگر وہ سڑکوں کے کناروں پر اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.