انتخابات کو پر امن طریقے سے منعقد کرنے کے لئے سیکورٹی سمیت تمام اقدامات مکمل
سرینگر ۰۳ ، مئی ؍کے این ایس ؍ پارلیمانی انتخابات نشست اننت ناگ کے تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ کے لئے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں تمام طرح کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس دوران ضلع میں351,314رائے دھند گان کے لئے 450پولنگ مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا جو سبھی انتہائی حساس قرار دئے گئے ہیں۔ادھر ضلع میں پر امن پولنگ کو منعقد کرنے کے کے لئے سیکورٹی کے اقدامات سخت اٹھائے گئے ہیں جس دوران ضلع کے مختلف علاقوں سے100سے زیادہ نوجوانوں کواحتیاطی طور حراست میں لیا گیا۔ ضلع میں پولنگ سے قبل جمعہ کے صبح سے ہی انٹر نیٹ سروس کو معطل کیا گیا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق انتخابی نشست اننت نا گ پر تیسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کے لئے ضلع کے4حلقہ انتخابات جن میںپلوامہ ،ترال ، پانپور اور راجپورہ کے ساڑے تین لاکھ ووٹران کی ووٹنگ کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں جس دوران ضلع کو فورسز چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ ضلع کے مختلف علاقوں سے ایک 100 کے قریب نوجوانوں کو امکانی پتھراو یا چناو میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں اور پر امن چناو کو مکمل کرنے کی غرض سے پہلے ہی گرفتار کر کے پولیس تھانوں میں بند رکھا گیا تاہم جموں کشمیر پولیس کے سربراہ نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا مزکورہ گرفتاریاں آرضی ہیں ۔ادھر ضلع میں پولنگ سے تین روز قبل ہی انٹرنیٹ سروس پر روک لگایا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع کی جانب سے موصولہ اعداد شمار کے مطالب ضلع کے چار حلقہ انتخابات جن میں پلوامہ ،ترال ، پانپور اور راجپورہ میںکل 351,314رائے دہندگان ہیں جن میں 181,259 مرد ، 169,508خواتین ، 541 سروس ووٹر (533مرد اور 8خواتین ) کے علاوہ 6خواجہ سرا ہیں۔ ضلع بھر میں 450پولنگ مراکز قائم کئے ہیں۔ضلع پلوامہ کے چار اسمبلی حلقے ترال ، پانپور ، پلوامہ اور راجپورہ ہیں۔سب سے زیادہ رائے دہندگان راجپورہ حلقہ میں ہیں جن کی تعداد95,633ہیں جن میں 49,808مرد، 45,738خواتین اور 87 مرد سروس ووٹر شامل ہیں جبکہ سب سے کم رائے دہندگان پانپور میں 82,188ہیں جن میں 41,929مرد ، 40,230خواتین ، 24مرد سروس ووٹر وں کے علاوہ پانچ خواجہ سرا ہیں۔ترال اسمبلی حلقے میں 88,617رائے دہندگان ہیں جن میں 45,637مرد ، 42,650خواتین ،329سروس ووٹر ( 324مرد اور 5خواتین ) کے علاوہ ایک خواجہ سرا ووٹربھی شامل ہیں۔پلوامہ حلقے میں 84,876رائے دہندگان ہیں جن میں 43,885 مرد ، 40,890خواتین اور 101سروس ووٹر ( 98مرد اور 3خواتین) شامل ہیں۔خیال رہے ضلع میں مختلف پارٹیوں اور کچھ آزاد امیدواروں سمیت18امیدوار میدان میں جن میں اْن میں نیشنل کانفرنس کے حسنین مسعودی ، بھارتی جنتا پارٹی کے صوفی یوسف ، انڈین نیشنل کانگریس کے غلام احمد میر، پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی ، نیشنل پینتھرس پارٹی کے نثار احمد وانی، پیپلز کانفرنس کے چودھری ظفر علی ، مانو ادھیکار پارٹی کے سنجے کمار دھر ، پرگتی شیل سماج وادی پارٹی ( لوہیا ) کے سریندر سنگھ اور ا?زاد امید وار امتیاز احمد راتھر، رضوانہ صنم ، ریاض احمد بٹ، زبیر مسعودی ، شمس خواجہ ، علی محمد وانی ، غلام محمد وانی ، قیصر احمد شیخ ، منظور احمد خان اور مرزا سجاد حسین بیگ شامل ہیں۔
پارلیمانی انتخابات کا آخری مرحلہ
پلوامہ کے351,314 ووٹران کے لئے 450پولنگ مراکز قائم