نوجوان آئے روز اپنا گرم لہو نچھار کررہے ہیں: صحرائی

بھارت جموں کشمیر کی تاریخ کو مسخ کرنے کیلئے ظالمانہ ہتھکنڈے آزما رہا ہے

نوجوان آئے روز اپنا گرم لہو نچھار کررہے ہیں: صحرائی

سرینگر ۰۳ ، مئی ؍کے این ایس ؍ تحریک حریت چیرمین محمد اشرف صحرائی نے امام صاحب شوپیان میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے اس بدنصیب خطے میں نوجوان جبری غلامی سے نجات حاصل کرنے کی خاطر اپنا گرم گرم لہو آئے روز پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت قانون اور جمہوریت کی بیخ کنی کرتے ہوئے ظالمانہ اور جابرانہ قوانین مسلط کرکے جموں کشمیر کی تاریخ کو مسخ کررہا ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کو موصولہ بیان کے مطابق تحریک حریت چیرمین محمد اشرف صحرائی نے اما م صاحب شوپیان میں خونین جھڑپ میں شہید ہوئے مجاہدین کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر ایک ایسا بد نصیب خطہ ہے جہاں کے جوانوں کو بھارت کی جبری غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لئے اپنا گرم گرم خون بہانا پڑتا ہے ،کیونکہ بھارت نے تمام بین الاقوامی مسلمہ قوانین ،سیاسی ،جمہوری،اخلاقی اور اصولی ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر جموں کشمیر کی سرزمین پر اپنی فوجیں اتار کر جبری قبضہ کرکے پوری قوم کو غلام بنادیا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری قوم اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ کئے گئے وعدوں سے انحراف کرتے ہوئے اپنے جبری قبضے کو دوام بخش رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت قانون اور جمہوریت کی بیخ کنی کرتے ہوئے ظالمانہ اور جابرانہ قوانین مسلط کرکے جموں کشمیر کی تاریخ کو مسخ کررہا ہے۔صحرائی نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کے نے کبھی بھی بھارت کے فوجی تسلط کو دل سے قبول نہیں کیا اور بھارت کے فوجی قبضے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارت نے71برسوں سے جموں کشمیر کے عوام کو فوجی طاقت کے بنیاد پر دبانے کی ہر ممکن کی کوشش کی لیکن ایثار پیشہ قوم نے آج تک 6لاکھ لوگوں کی شہادتوں کا نزرانہ پیش کرکے شمع آزادی کو فروزاں رکھا۔ انہوںنے شہداء کے بلندی درجات کے لئے دعا کرتے ہوئے خراج عقیدت ادا کیا اورکہا کہ ان جوانوں کی قربانی کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کی جاسکتی ۔نیزصحرائی نے شوپیان میں سینکڑوں جوانوں کو گرفتار کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کرکے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے۔ریاست میںانسانی حقوق کی سنگین پامالی ہورہی ہے۔شبانہ چھاپے ڈال کر گرفتاریاں عمل میں لاکر خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.