جموں / 3مئی : جموں و کشمیر بینک جموں ڈویژن کے افسران کی جانب سے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بینک کی جانب سے نئے مراحل طے کرتے ہوئے نئی بلندیوں کو چھونے میں بینک چیرمین پرویز احمد کی بہتر منصوبہ بندی کے حوالے سے ان کی کاوشوں اور کوششوں کی سراہنا کی گئی ۔ تقریب میں جموں و کشمیر بینک کے چیرمین اور سی ای او پرویز احمد ،ڈی کے پنڈھو، راہل بنسل، اور وکرم گجرال بینک بورڈ کے ڈائریکٹرس، بینک ایگزکیٹیو پرزیڈنٹس پی کے ٹکو اور آر کے چبر ، پریذڈنٹ سنیل گپتا، وائس پریذیڈنٹ سدھیر گپتا ، سریش شرماء نارجے گپتا، محمد شفیع سالرو، ساجد حسین ملک ، اے پی سنگھ اور بینک کے دیگر اعلیٰ افسران شامل موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پرویز احمد نے کہا کہ بینک نے نئے سرے سے منصوبہ بندی کرنے کے بعد ریاست میں کریڈٹ گروتھ میں کافی اضافہ ہوا ہے اور اس کا کاروبار پھیل گیا جس کی وجہ سے مزید کاروباری مواقعے حاصل ہوئے ۔ پرویز احمد نے کہا کہ ریٹائرمنٹ میں مزید پانچ برس بڑھانے پر ہمارے لئے یہ ضروری بنتا ہے کہ ہم کامیابی کیلئے مضبوط پلان مرتب کریں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت بھر میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے منصوبے سمیت دیگر کئی منصوبوں پر پہلے ہی کئی کام انجام دئے گئے ہیں اور کچھ زیر کارروائی ہے اور کئی ایک پر ابھی کام کرنا باقی ہے ۔ بینک چیرمین نے کہا کہ بینک کی جانب سے قابل سراہنا کامیابی حاصل کرنے کے علاوہ ہمارے لئے ایک اور کامیابی یہ ہے کہ بینکنگ انڈسٹری میں مسلسل طور پر ساتویں کوارٹرمیں تیز تر لین دین شامل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں وثوق کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کے آنے والے سال بینک کیلئے بہترین سال ثابت ہوں گے ۔بینک چیرمین نے کہا کہ میں اس بارے میں پُر امید ہوں کہ ہم مل جھل کر بینک کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں کامیاب ہوجائیں گے اور اسکے آپ کی محنت لگن شامل ہال ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت ہمارے لئے کئی اور چلینج لائے گا تاہم ہمیں چاہئے کہ ہمیں اپنے آپ کو اس کیلئے تیار رکھنا چاہئے اور اپنی لیڈر شپ پر اعتماد رکھتے ہوئے آگے بڑھیں ۔انہوںنے کہا کہ نئے چلینجوں کے مقابلہ کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے ملازمین کی قابلیت کو بھی اپ گریڈ کرنا ہوگا اور ماحول کے موافق کام کرنا ہوگا۔ اس دوران انہوںنے کہا کہ جموں و کشمیر بینک جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے پہلی پسند ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے لوگوں کو بہترین سروس فراہم کرنی ہوگی اور یہ تبھی ممکن ہے جب ہم لوگوں کی سنیں گے انہوں تقریب میں شامل اعلیٰ افسران و دیگر ملازمین پر زور دیا کہ وہ محنت لگن اور کھلے ذہن سے کام کریں۔تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایگزکٹیو پریذیڈنٹ مسٹر پی کے ٹکو نے پرویز احمد کے رول کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی لیڈر شپ میں بینک نے ایک مقام حاصل کیا ہے اور ان کی کاوشوں سے بینک ایک بُرے دور سے باہر نکلا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ موصوف کی قیادت میں بینک نے نئے نئے مراحل طے کئے اور بلندی پر پہنچا۔ اس موقعے پر آر کے چبر ایگزکٹیو پرذیڈنٹ نے کہا کہ چیرمین نے سماجی اقتصادیات کی طرف توجہ مرکوز کرکے ریاست کی اقتصادی ترقی میں اہم رول اداکیا اور ریاست کا ہر ایک کنبہ اس کی سراہنا کرتا ہے جس نے ہمیں ایک راہ عمل دکھا یا ہے ۔ تقریب میں اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ ورندر کور نے اپنے استقبالیہ خطبے میںبینک چیرمین اور بینک کے بورڈ ، بینک کے اعلیٰ افسران کا استقبال کیا۔ اس موقعے پر انہوںنے کہا کہ نامساعد احالات میں کوئی یہ امید نہیں کرسکتا تھا کہ بینک اپنے اہداف کو پورا کرے گا تاہم پرویز احمد کی لیڈر شپ میں بینک نے جو ترقی کے منازل طے کئے ہیں وہ بینک کی تاریخ میں یاد گار ہوں گے انہوںنے کہا کہ بینک نے 1.60کروڑ کا لین دین ریکارڈ قائم کیا ہے جس سے بینک اور زیادہ مضبوط ہوا ہے ۔ تقریب میں معروف صوفی سنگر لکھوندر نے پروگرام پیش کیا ۔ جبکہ ڈوگری فولک پروگرام غلام محمد دناسلیہاور ان کی ٹیم نے پیش کیا اس کے علاوہ آر جے شوتما ریڈیو مرچی جموں نے بھی تقریب میں شمولیت اختیار کی ۔