سرینگر ۶ ، مئی ؍کے این ایس ؍ وادی کے ساتھ امتیازی سکول روا رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے تعمیراتی ٹھیکداروں نے ٹاون ڈرینیج کے14کروڑ روپے کی واجب الادا رقومات ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الٹی میٹم دیا کہ اگر10روز تک رقوماقت واگزار نہیں کئے گئے تو وہ سڑکوں پر آئنگے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق تعمیراتی معماروں کے مشترکہ پلیٹ فارم سینٹرل کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی نے سرکار پر وادی کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے کا الزام عائد کیا۔ایوان صحافت کشمیر میں پریس کانفرنس کے دوران کارڈی نیشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق احمد ڈار نے کہا کہ جموں خطے میں ٹائون ڈرینیج کے حدود میں25علاقے آتے ہیں،جبکہ وادی میں ان قصبوں کی تعداد45ہیں،جس کے باوجود بجٹ میں دونوں خطوں کو یکساں رقومات فرہم کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ ایک بڑی آبادی اور علاقوں کی نسبت چھوٹی آبادی کیلئے بھی یکساں بجٹ فرہم کیا جاتا ہے،جو اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ سرکار کی منصوبہ سازی میں ہی وادی کو پس پردہ ڈالا جاتا ہے۔ فاروق احمد ڈار نے کہا کہ یہی پر بس نہیں ہوتا،بلکہ دیگر کاروباریوں کے ساتھ ساتھ براہ راست وادی کے تعمیراتی ٹھیکداروں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سینٹرل کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ گزشتہ3برسوں سے ٹائون ڈرینج میں14کروڑ روپے کی رقم واجب الادا ہیں،جبکہ جموں کے ٹھیکداروں کے حق میں یہ رقومات واگزار کی گئی۔ان کا کہنا تھا’’ جموں میں بھی ان ہی اسکیموں کے تحت کام کئے گئے تھے،جن کے تحت وادی میں کئے گئے،تاہم جموں کی ٹھیکدار برادری کو جہاں رقومات واگزار کئے گئے،وہی وادی سے تعلق رکھنے والے ٹھیکدروں کئی برسوں سے سرکاری دفتاروں کا طواف کر رہے ہیں،اور انکے ہاتھوں میں مایوسی کے سوا اور کچھ نہیں آرہی ہے۔ڈار نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گورنر انتظامیہ میں ٹھیکداروں کو بالخصوص نشانہ بنایا گیا،جس کے نتیجے میں گزشتہ کئی ماہ سے تعمیراتی معمار برسر احتجاج ہیں۔ انہوں نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر سرکار10دنوں کے اندر واجب الادا رقومات کو واگزار کرنے میں ناکام ہوئے تو تعمیراتی ٹھیکدار بشمول ٹائون ڈرینج کے ٹھیکدار سڑکوں پر احتجاجی لہر چھیڑ دینگے۔ کارڈی نیشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق احمد ڈار کا کہنا تھا کہ ایک منصوبے کے تحت وادی کو عہد قدیم میں پہنچایا جا رہا ہے،جس کے نتیجے میں یہاں تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کو نت نئے بہانوں سے روک دیا جاتا ہے۔ انہوں نے گورنر سے اپیل کی کہ فوری طور پر واجب الدا رقومات کو ادا کیا جائے۔ پریس کانفرنس میں کشمیر کانٹریکٹرس ویلفیئر ایسو سی ایشن ٹائون ڈرینج کے صدر شیخ مشتاق، محد افضل کچھے اور کارڈی نیشن کمیٹی کے سیکریٹری ارشد احمد بٹ بھی موجود تھے۔
واجب الادا رقومات کی ادائیگی پر تعمیراتی معماروں کا الٹی میٹم
رقومات کی عدم ادائیگی کے نتیجے میں احتجاجی لہر چھیڑنے کاکیا اعلان