شوپیان اور پلوامہ میں پولنگ مراکز پر حملے

کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

شوپیان اور پلوامہ میں پولنگ مراکز پر حملے

شوپیان، پلوامہ ۶ ، مئی ؍کے این ایس ؍ جنوبی کشمیر میں تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ کے دوران شوپیان علاقے میں نامعلوم افراد نے پولنگ مرکز پر پیٹرول بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں یہاں افراتفری کا ماحول پیدا ہوا۔ ادھر واقعے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام نے جائے واردات کا دورہ کرتے ہوئے یہاں حالات کا جائزہ لیا۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق جنوبی کشمیر میں سوموار کو تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ کے دوران نامعلوم افراد نے شوپیان علاقے میں پیٹرول بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں یہاں خوف و ڈر کا ماحول پیدا ہوا۔ معلوم ہوا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے سوموار کی صبح نامعلوم افراد نے گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول بائز شوپیان میں قائم پولنگ بوتھ پر پٹرول بم سے حملہ کیا جو نشانہ چوک پر زور دار دھماکے کیساتھ پھٹ گیا۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی پولنگ مرکز میں موجود پولنگ عملہ اور علاقے میں سراسیمگی کی کیفیت پید اہوئی جس کے بعد یہاں کچھ دیر تک سکوت چھایا رہا۔ اس دوران دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران نے جائے حادثہ کا دورہ کرکے یہاں حالات کا جائزہ لیا۔معلوم ہوا کہ دھماکے کے فوراً بعد پولنگ مرکز پر مامور حفاظتی اہلکاروں نے پولنگ مرکز کی سیکورٹی کو مزید سخت کیا جب کہ بیرونی علاقے میں بھی سیکورٹی کوالرٹ کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ دھماکے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ادھر پلوامہ کے چاٹپورہ علاقے میں نامعلوم افراد نے گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول چاٹپورہ میں قائم پولنگ بوتھ پرہتھ گولہ داغا جو نشانہ چوک کر زور دار دھماکے کیساتھ پھٹ گیا تاہم دھماکے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.