رام بن اورسرنکوٹ پونچھ میں سڑک حادثات

3 افرادلقمہ اجل ، 8 دیگر زخمی ، بعض زخمیوں کی حالت نازک

رام بن اورسرنکوٹ پونچھ میں سڑک حادثات

رام بن، پونچھ ۷ ، مئی ؍کے این ایس ؍ سری نگرجموں شاہراہ اورسرنکوٹ پونچھ میں الگ الگ سڑک حادثات کے دوران3افرادلقمہ اجل بن گئے جبکہ 8دیگرزخمی ہوئے ،جن کوفوری علاج ومعالجہ کیلئے نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق سوموارکورات کے تقریباً11بجے ایک نجی ایکوگاڑی زیرنمبرJK19-3718ضلع رام بن کے سینابتی پوگل پرستان علاقہ کے نزدیک ڈرائیورکے کنٹرول سے باہرہوکر200فٹ گہری کھائی میں جاگری۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم نے کچھ مقامی لوگوں کی مددسے بچائوکارروائی شروع کردی۔ذرائع کے مطابق حادثے کاشکارہونے والی گاڑی میں سوار8افرادگہری کھائی میں خون میں لت پت پڑے تھے ،جن کونازک حالت میں یہاں سے اوپرسڑک تک پہنچایاگیا۔انہوں نے کہاکہ زخمیوں میں سے 3مسافروں کومردہ پایاگیا،جن میں 55سالہ ملاپ سنگھ ،44سالہ کیشورام اور24سالہ راجوسنگھ شامل ہیں ۔ذرائع کاکہناتھاکہ حادثے میں زخمی ہوئے باقی 5زخمیو ں ڈرائیورریاض احمدکلیان سنگھ،کرتارسنگھ ،فلوئورسنگھ اورہری ائوم ساکنان سینابتی پوگل پرستان رام بن شامل ،کوپرائمری ہیلتھ سینٹراکھرال پہنچایاگیا،جہاں سے سبھی پانچ زخمی ضلع اسپتال رام بن منتقل کئے گئے ۔ اس دوران صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ کے ڈوناربلفیاظ سرنکوٹ علاقہ میں منگل وارکی صبح ایک ٹاٹاموبائل گاڑی زیرنمبرJK02AD-6286ڈرائیورکے قابوسے باہرہوکرایک پہاڑی سے گرگئی ،جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار4افرادزخمی ہوگئے ،جن کوعلاج ومعالجہ کیلئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سرنکوٹ پہنچایاگیاتاہم یہاں سے ایک شدیدزخمی شخص محمدمشتاق ولدعبدالطیف ساکنہ شیوکھوری ریاسی کوضلع اسپتال راجوری منتقل کیاگیا۔رام بن اورپونچھ پولیس نے دونوں سڑک حادثات کے حوالے سے نزدیکی پولیس تھانوں میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.