رٹھسونہ ترال میں فوجی محاصرے اور گھر گھر تلاشیاں

نوجوانوں کے پتھراواور فورسز کی شلنگ کے بعد کیسو ختم

رٹھسونہ ترال میں فوجی محاصرے اور گھر گھر تلاشیاں

ترال ۸ ، مئی ؍کے این ایس ؍ فوج اور فورسز نے رٹھسونہ گائوںمیںجنگجوئوں کی موجود گی کی اطلاع ملنے کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لیا۔اس دوران گائوں میں موجود چند نوجوانوں نے فورسز پر پتھراو شروع کر کے محاصرے میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی۔ فورسز نے نوجوانوں کو تتر بتر کرنے کی کوشش کر کے آنسو گیس کے کئی گولے داغے کر گائوں کا محاصرہ ختم کیا۔ علاقے سے کسی بھی شخص کے زخمی یا گرفتار ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے رٹھسونہ گائوں میں بدھوار کی سہ پہر کو فوج کی 42آر آر، 180سی آر پی ایف اور ایس او جی ترال نے گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد مشترکہ طور پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ اس دوران گائوں کو محاصرے میں لینے کے ساتھ ہی چند نوجوانوں نے فورسز کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی خاطر فورسز پر مختلف سمتوں سے سنگ باری کی جس کے نتیجے میں یہاں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا۔ اس دوران پتھرائو کررہے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے فورسز نے آنسو گیس کے کئی گولے داغے جس کے نتیجے میں گائوں میں خوف و دہشت کا ماحول پید اہوا۔ ادھر فورسز نے چند گھنٹوں تک جارے رہنے والے محاصرے کو بالآخر ختم کردیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گائوں کو جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد محاصرے میں لے لیا گیا تاہم یہاں نوجوانوں کی جانب سے سنگ باری کے بعد آپریشن کو ختم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں کسی بھی شخص کی گرفتاری یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.