سرینگر ۸ ، مئی ؍کے این ایس ؍ نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے رام بن سڑک حادثے میں انسانی جانیں تلف ہونے پر زبردست رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اورنائب صدر عمر عبداللہ نے رام بن میں سڑک حادثوں میں 6افراد کے لقمہ اجل بن جانے پر زبردست رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔ دونوں لیڈران نے حادثے میں لقمہ اجل بنے افراد کے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لقمہ اجل بنے کے لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کیلئے اللہ سے دعا مانگی۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ زخمی ہوئے افراد کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ یقینی بنائے اور لقمہ اجل بنے افراد کے پسمادگان کے حق میں ایکش گریشیا ریلیف فراہم کی جائے۔ پارٹی کے ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے بھی اس دلدوز سڑک حادثے گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور لقمہ اجل بنے افراد کے پسماندگان کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹریفک حکام سے اپیل کی کہ ٹریفک نظام میں معقولیت لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ اووروں لوڈنگ کو اَن دیکھا کرنے سے ایسے حادثات مسلسل پیش آرہے ہیں، جن میں بڑے پیمانے پر قیمتی جانوں کی تلافی ہورہی ہے۔
رام بن میں دلدوز سڑک حادثہ
ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کا اظہارِ رنج