ماہ رمضان اور محکمہ بجلی کے بلند بانگ دعوے

شہر کے متعدد علاقوں میں سحری اور افطاری کے اوقات کے دوران بجلی غائب

ماہ رمضان اور محکمہ بجلی کے بلند بانگ دعوے

سرینگر ۱۰ ، مئی ؍کے این ایس ؍ شہر سرینگر کے متعدد علاقوں میں ماہ رمضان کے مقدس ایام میں سحریاور افطاری کے اوقات کے دوران بجلی غائب رہنے کے نتیجے میں لوگوں طرح طر ح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس دوران محکمہ کے چیف انجینئر نے چند علاقوں کے لوگوں کی شکایت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تین روز کے اندر ان کا مسئلہ حل کیا جائے گا ۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس ) کے مطابق شہر سرینگر کے چند علاقوں جن میں احمد نگر،گلستان کالونی ،احمد ناگر اور راج باغ علاقوں میں بجلی سحری اور افطاری کے وقت غائب رہ جاتی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو مزکورہ علاقے لوگو ںکو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے کے این ایس کو فون پر بتایا کہ ایک طرف سرکار اور انتظامیہ میٹنگوں میں بلند بانگ علان کر رہے ہیں وہی دوسری جانب لوگ زمینی سطح پر بنیادی سہولیات کے حوالے سے طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔اس دوران محکمہ بجلی کے چیف انجینئر حشمت قاضی نے کے این ایس کو بتایا کہ راج باغ میں بلا خلل بجلی جاری ہے جبکہ دیگر چند علاقوں میں زیادہ لوڈ کی وجہ سے سپلائی متاثر رہتی ہے تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ کنگن گرڑ اسٹیشن دو تین روز کے اند چالو کیا جائے گا جس کے بعد لوگوں کو بلا خلل بجلی سپلائی فراہم کی جائی گی۔تاہم چیف انجینئر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ بجلی کا منصفانہ استعمال کریںتاکہ محکمہ لوگوں کو بہتر انداز میں سپلائی فراہم کر سکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.