وادی کے میدانی و بالائی علاقوں میں ہلکی بارشیں،گلمرگ میں برف باری

درجہ حرارت میں کمی ،اگلے پانچ روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا:محکمہ موسمیات

وادی کے میدانی و بالائی علاقوں میں ہلکی بارشیں،گلمرگ میں برف باری

سرینگر ۱۰ ، مئی ؍کے این ایس ؍ وادی کشمیر کے میدانی و بالائی علاقوں میں کئی گھنٹوں تک شدید بارشیں جبکہ سیاحتی مقام گلمرگ میں برف باری ہوئیں جس نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے کے علاوہ سردی شروع ہوئی ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے ریاست جموں کشمیر میں اگلے پانچ روز تک ریاست جموں کشمیر میں بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادیک کشمیرکے تقریباً سبھی میدانی اور بالائی علاقوں میں بدھ کے صبح سے ہی تیز اور ہلکی بارشوںجبکہ سیاحتی مقام گلمرگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی سرددی شروع ہوئی ہے۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگاروں نے جنوبی کشمیر کے علاوہ وادی کے مختلف علاقوں سے اطلاع دی ہے صبح دس بجے کے قریب آسمان ابر آلود رہنے کے دوران بارشوں کا سلسلہ کئی گھنٹوں جا ری رہاجس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی کے علاوہ سردی شروع ہوئی جس دوران لوگوں نے دوبارہ سے سویٹروں کا استعمال کیا ۔اس دوران اگر چہ ن کے ایک بجے کے بعد بارشیں تھم گئیں تاہم آسمان ابر آلود رہا ہے اس دوران محکمہ موسمیات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر خطے کے اندر اگلے پانچ روز کے دوران مسلسل بارشوں کا امکان ہے جبکہ جموں اور لداخ صوبوں میں بھی کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں۔خیال رہے امسال موسم سرما کے دوران کافی برف باری ہوئی تھے جبکہ موسم بہار کے شروع ہونے کے ساتھ ہی بارشوں کا سلسلہ جاری جس کے نتیجے میں یہاں گرمی محسوس نہیں کی جاتی ہے تاہم رواں موسم میں بارشوں کی وجہ سے ندی نالومیں پانی کی مقدار بہتر انداز میں بہہ رہا ہے جس سے کسانوں اور باغ مالکان کو بہتر فصل کی امید ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.