سرینگر ۱۰ ، مئی ؍کے این ایس ؍ شہر خاص کے نوہٹہ علاقے میں جمعہ کو اْس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب یہاں نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں نے احتجاجی صدا بلند کی۔ اس دوران فورسز نے احتجاج کررہے نوجوانوں کو منتشر کرنے کی خاطر آنسو گیس کے گولوں کے ساتھ ساتھ پیلٹ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6نوجوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق شہر خاص کے نوہٹہ علاقے میں جمعہ کو اُس وقت تشدد بھڑک اُٹھا جب یہاں نماز جمعہ کے نوجوانوں نے احتجاجی صدا بلند کی۔ عینی شاہدین کے مطابق شہر خاص کے نوہٹہ علاقے میں واقع مرکزی جامع مسجد سرینگرکے احاطے میں میں نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں کی ایک خاصی تعداد جمع ہوئی۔یہاں سے نوجوانوں نے ایک احتجاجی مارچ نکالنے کی کوشش کی جسکی پولیس نے اجازت نہیں دی۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس وفورسز کی بھاری نفری کو جامع مسجد سرینگر کے گرد ونواح میں نماز جمعہ سے قبل ہی احتیاطی اقدامات کے تحت تعینات کیا گیا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق جونہی نوجوانوں نے مارچ نکالنے کی کوشش کی ،توپولیس و فورسزاہلکاروں نے حرکت میں آکر کارروائی شروع کرکے نوجوانوںکا تعاقب کیا۔اس دوران نوجوانوں مشتعل ہوئے اورانہوں نے پولیس و فورسز پر پتھرائو کیا۔پولیس وفورسزاہلکاروں نے سنگباری کرنے والے مشتعل نوجوانوں کو تتربتر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کے ساتھ ساتھ مبینہ طور پیلٹ فائرنگ بھی کی ،جسکے نتیجے میں کم ازکم 6 نوجوانوںکے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔نمازجمعہ کے بعدجامع مسجدکے گردونواح میں مشتعل نوجوانوں اورپولیس وفورسزاہلکاروں کے مابین ٹکرائوکی صورتحال پیداہوجانے کے بعدنوہٹہ اوراسکے نزدیکی بازاربندہوگئے اوریہاں معمول کی تجارتی ،کاروباری اور دیگر سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔
شہر خاص نوہٹہ میں بعد نماز جمعہ تشدد بھڑک اُٹھا
نوجوانوں اور فورسز کی دوبدو جھرپوں میں 6مظاہرین زخمی