سرینگر ۱۱ ، مئی ؍کے این ایس ؍ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران سرینگر ماسٹر پلان پر جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ وہ کام کو مقررہ وقت کے اندر اندر مکمل کرنے کیلئے برق رفتاری سے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق گورنر کے مشیر کے کے شرما نے سنیچر وار کو سرینگر ماسٹر پلان پر جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے جار ی کام میں مزید سرعت اور تیزی لانے پر زور دیا۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی دھیرج گپتا ، وی سی سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی پرویز سجاد گنائی ، چیف ٹاؤن پلانر فیاض احمد خان اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر گورنر کے مشیر کو زونل منصوبوں کی تیاریوں سے متعلق پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ انہیں بتایا گیا کہ سرینگر کا منظور شدہ ماسٹر پلان 53 زونوں پر مشتمل ہے۔ اس موقعہ پر مزید بتایا گیا کہ نامعقول افرادی قوت ہونے کے باوجود اس کی تکمیل کی آخری تاریخ مئی 2020 مقرر کی گئی ہے ۔ اس موقعے پر کے کے شرما نے پرنسپل سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ زونل منصوبوں کی پیش رفت کا وقفے وقفے سے جائیزہ لیا کریں تا کہ زونل منصوبوں کی تیاریوں کے عمل میں سرعت لائی جا سکے ۔ انہوںنے منظور شدہ ماسٹر پلان کے تناظر میں شہری ترقی منظر نامے کو بھی زیر بحث لایا اور ہدایت دی کہ اس دستا ویز کو صرف کاغذات تک ہی محدود نہیں رکھا جانا چاہئیے بلکہ زمینی سطح پر اہداف کی حصولیابی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
نے والوں کے خلاف سخت کار
گورنر کے مشیر کے کے شرما نے لیا سرینگر ماسٹر پلان کا جائزہ
افسران کو وقفے وقفے سے کام کا جائزہ لینے پر دیا زور