جموں ۱۱ ، مئی ؍کے این ایس ؍ سرینگر جموں شاہراہ پر ججر کوٹلی کے مقام پربس اور ٹرک کے درمیان زوردار ٹکر ہونے کے نتیجے میں 16افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجے کی خاطر فور طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے بقول زخمی افراد میں سے 2کی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ کے ججر کوٹلی میں سنیچر کی دوپہر کو اُس وقت ایک دلدوز حادثہ رونما ہوا جب یہاں بس اور ٹرک کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت رونما ہوا جب ایک مسافر بس نے کاغذات سے بھری گاڑی کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں بس میں سوار 16افراد زخمی ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بس جو حادثہ کی شکار ہوئی اُدھم پور سے جموں کی جانب روانہ ہوچکی تھی تاہم ججر کوٹلی کے مقام پر بس کا ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھوبیٹھا اور یوں حادثہ پیش آیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے دوران 16افراد زخمی ہوئے جن میں 6خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سبھی زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کا علاج و معالجہ چل رہا ہے تاہم زخمیوں میں سے 2کی حالات انتہائی نازک بنی ہوئی ہے۔
سرینگر جموں شاہراہ پر ججر کوٹلی میں بس اور ٹرک کے درمیان زور دار ٹکر
6خواتین سمیت 16افراد زخٰمی، 2کی حالت نازک