وادی میں کئی گھنٹوں تک شدید بارشیں،سڑکیں زیر آب، تدی نالوں میں طغیانی

سرینگر جموں شاہراہ پر تازہ پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک میں پھر خلل،5ہزار گاڑیاں درماندہ

وادی میں کئی گھنٹوں تک شدید بارشیں،سڑکیں زیر آب، تدی نالوں میں طغیانی

سرینگر ۱۱ ، مئی ؍کے این ایس ؍ وادی کشمیر میں گزشتہ روز کی ہلکی بارشوں کے بعد سنیچر کے صبح سرینگر اور دیگر علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی جس کے نتیجے میںندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کے علاوہ اکثر علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئیں ہیں جس کے نتیجے میں اکثر مقامات پرراہ گیروں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑاجبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی محسوس کی گئیں تاہم بعد دوپہر سرینگر میں کھلی دھوپ نکلنے سے لوگوں نے راحت محسوس کی ہے ادھر سرینگر جموں شاہراہ کو ٹریفک کے آمد رفت کے لئے بحال کرنے کے چند گھنٹے بعد شاہرہ کے ڈگڈول اور دیگر کئی مقامات پر تازہ پسیاںگرآنے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت میں خلا پڑا جس کے نتیجے میں کم سے کم5ہزار گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئیں۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق سنیچر کے صبح نماز فجر کے ساتھ ہی تیز بارشوںکا سلسلہ کئی گھنٹوں جاری رہا جس کے نتیجے میں میدانی اور بالائی علاقوں میں سردی کی لہر دوبارہ شروع ہوئی ہے ۔اس دوران شدید بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آئی ہے جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے شمالی و جنوب میں بیشتر سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آگئے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں خاص کر راہ گیروںکو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرناپڑا ہے تاہم بعد دوپہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں موسم میں بہتری آئی ہے جس کے ساتھ ہی کھلی دھوپ نکلی اور لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔خیال رہے محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز ریاست جموں کشمیر میں آنے16تاریخ تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔ ادھر سرینگر جموں شاہراہ کو جمعہ کو رات دیت دیر گئے ٹریفک کی آمد رفت کے لئے جزوی طور بحال کرنے کے چند گھنٹے بعد شاہراہ پر دگڈول اور دیگر دوسرے مقامات پر باری پسیاں گر آنے کے نتیجے میں شاہراہ پر رواں دواں ٹریک میں خلل پڑا اور سڑک کو ٹریفک کی آمد رفت کے لئے پھر ایک بار بند کرنا پڑا۔اس دوران شارہراہ دوبارہ بند ہونے کے نتیجے میں5000ہزار کے قریب مسافر اور مال بردار گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ ہوئیں ہیں ۔ شارہراہ پر درماندہ نے کہا کہ ڈگڈول علاقے میں پسی گر آنے بعد ٹریفک کو معطل گیا گیا تھا جسے اس دوران حکام نے بتایا شاہراہ پر پسیاں ہٹانے کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے تاہم تازہ بارشوذں کے اور موسم کی خرابی کے نتیجے میں ٹریفک کی بحالی میں مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ادھر متعلقہ محکمے نے بتایا سڑک کو قابل آمد رفت بنانے کے لئے نفری اور مشینیں کام پر لگائے گئیں ہیں اور سڑک صاف ہونے کے بعد ہی گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.