سمبل عصمت ریزی واقعے کیخلاف شمال و جنوبی میں طلاب سڑکوں پر

ترال، آئی یو ایس ٹی اور کشمیر یونیورسٹی میں طلبا کا احتجاج

سمبل عصمت ریزی واقعے کیخلاف شمال و جنوبی میں طلاب سڑکوں پر

ترال، آئی یو ایس ٹی اور کشمیر یونیورسٹی میں طلبا کا احتجاجسرینگر ١٣ ، مئی ؍کے این ایس ؍ شمالی کشمیر کے سمبل علاقے میں پیش آئے انسانیت سوز واقعے کے خلاف جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال ،اسلامک یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ ،کشمیر یونیورسٹی حضرت بل سرینگر میں زیر تعلیم طلبا ء نے واقعے کے خلاف زور دار احتجاج کر کے واقعے میں ملوث ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیاہے جبکہ یونیورسٹیوںمیں کئی فیکلٹی ممبران نے بھی واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے سمبل علاقے میں کمسن بچی کی عصمت ریزی کے شرمناک واقعے کے خلاف وادی کے شمال و جنوب میں طلباء اورفیکلٹی ممبران نے سڑکوں پر نکل کر واقعے کے خلاف زور دار احتجاج کر کے ملزم کو سخت سزا دینے کی مانگ کی ہے ۔اس دوران جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں کالج طلبا ء نے بس اسٹینڈ میں جمع ہو کر و،انصاف چاہے،ملزم کو پھانسی دو دو،و غیر کے زوردار نعرے بلند کئے ہیں جس دوران لڑکوں کے ساتھ ساتھ طالبات کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی ۔ادھراسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(آئی یو ایس ٹی) سے وابستہ اسٹاف ممبران اور طالب علموں نے سوموار کو یونیورسٹی احاطے میں جمع ہو کر ایک اس پر امن احتجاجی مظاہ کیا جس دوران احتجاج میں تدریسی و غیر تدریسی عملے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے بھی شرکت کی ہے جومجرم کیخلاف سخت سزا کا مطالبہ کر رہے تھے ادھر کشمیر یونیورسٹی میں بھی زیر تعلیم طلبا ء نے سوموار کے صبح ادارے میں داخل ہوتے ہی یونیورسٹی احاطے میں سمبل سانحہ کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے مظاہرہ کیاجس دوران طالب علموں نے جرم میں ملوث مجرم کیخلاف قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ملزم کے حق میں مبینہ طورنابالغ ہونے کی سند جاری کرنے والے اسکول پرنسپل کیخلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیاجبکہ یونیورسٹی احاطے میںدن بھر احتجاجیوں کا سلسلہ جاری تھا۔واضح رہے کہ سمبل میں پیش آئے واقعہ کیخلاف پوری وادی میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری پہلی ہی عمل میں لائی ہے عمل میں لائی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.