پانپور میں میں 110کنال اراضی پر پھیلی خشخاش کی فصل تباہ

محکمہ ایکسائز اور تحصیل انتظامیہ پانپور کی کارروائی

پانپور میں میں 110کنال اراضی پر پھیلی خشخاش کی فصل تباہ

پانپور ١٣ ، مئی ؍کے این ایس ؍ پانیور میں محکمہ ایکسائز اور تحصیل انتظامیہ نے مل کر علاقے میں چھتلم اور کنہ بل علاقے میں 110کنال اراضی پر پھیلی خشخاش کی فصل کو تباہ کیا ہے اس دوران دونوں محکمہ نے بتایا انہوں نے اس بات کا اعہد کیا ہے علاقے کو ان بدت سے مکمل طور پاک رکھا جائے گا۔ کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق جنوبی کشمیر کے پانپور علاقے میں ایکسائز محکمے اور تحصیل انتظامیہ نے علاقے میں 110کنال اراضی پر گائی گئی خشخاش کی فصل کو مکمل طور تباہ کیا ہے ۔انتظامی ذرائع نے بتایا علاقے میںخشخاش کی فصل کو صرف اس غرض سے اگایا جاتا ہے تاکہ بعد میں اس کے جلد اور باقی چیزوں کو منشیات فروشوں تک پہنچایا جاتا ہے جس کو بعد میں نشے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جس کی مدد سے ہماری نسل کو برباد کیا جاتا ہے ۔انہوں نے بتایا اس حوالے سے سوموار کو محکمہ ایکسائز اور تحصیل انتظامیہ نے پانپور نے علاقے کے چھتلم اور کنہ بل کے مقامات پر بھاری 110کنال راراضی پر پھیلی اس فصل کو مکمل طور تباہ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا علاقے میں اس طرح کی کارروائیاں آندہ بھی جاری رہیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.