اساتذہ کی قلت کولے کر اوڑی میں لوگوں کا احتجاج

اساتذہ کی قلت کولے کر اوڑی میں لوگوں کا احتجاج

اوڑی ١٥ ، مئی ؍کے این ایس ؍ شمالی کشمیرکے گوالٹہ اوڑی علاقے میں ایک سرکاری اسکول میں تدریسی عملے کی قلت کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مانگ کی کہ وہ طلبا کے مستقبل کو محفوظ کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات اُٹھائیں۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق شمالی کشمیر کے اوڑی کے گوالٹہ علاقے میں قائم گورنمنٹ ہائی اسکول میں اساتذہ کی قلت کے خلاف بدھوار کو مقامی لوگوں نے محکمہ تعلیم کے خلاف زور دار احتجاج کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اسکول میں تدریسی عمل کو فوری طور پر مضبوط اور یقینی بنانے کی خاطر اساتذہ کی خالی پڑی اسامیوں کو فوری طور پر پر کریں۔ نمائندے کے مطابق احتجاج میں شامل لوگوں نے محکمہ تعلیم پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دور دراز کے علاقوں میں قائم سرکاری اسکولوں میں بہتر رتعلیمی معیار کو یقینی بنانے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے اسکول میں فوری طور پر اساتذہ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.