بارہمولہ ۱۸ ، مئی ؍کے این ایس ؍ سرکار ی کی طرف سے کنڑول لائن کے آر پار تجارت کو فی الحال بحال کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں لیاگیاہے جبکہ سرکار اس وقت تجارت کے دونوں راستوں سلام آباد کشمیر اور چکندا باغ پونچھ کے تجارتی راستوں پر ٹرک سیکنر نصب کرنے کی کام میں مصرف ہیں جس کے بعد ہی سرکار تجارت کی دوبارہ بحالی کے سلسلے میں فیصلہ لیگی۔کشمیر نیوز سروس ( کے مطابق ) کے مطابق سرکار کی جانب سے کنٹرول لائن آر پار تجارت کے بحالی کی حوالے سے فلحال کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے ۔سرکاری ذرئع نے کشمیر نیوز سروس کو بتایا کہ کنٹرول لائن کے آر پار تجارت کی دوبارہ بحالی سے قبل دونوں تجارتی روٹوں پر سرکار ٹرک سکینر نصب کرنے کے کام میں مصروف ہے ۔انہوں نے بتایا سرکار کی جانب سے تاہم دوبارہ بحالی کے حوالے سے کوئی بھی حکم نہیں ملا ہے ۔ ذرائع نے بتایااگر تجارت دوبارہ بحال ہوئی تو ٹریڈ سے وابستہ ایجنسیوں کو یہ دیکھنے میں آسانی ہوگئی کہ ٹرک میںکیا لایاگیا ہے ۔تجارت کو معطل کرنے کے بعد ہومنسٹری نے بتایا تجارت پر دوبارہ جائزہ لیا جائے گا تاہم اس کے لئے مذید سخت لاحہ عمل اور میکنزم اپنانے کی ضرورت ہے جس کے حوالے سے کام جاری ہے ۔ذرائع نے بتایا مزکورہ تجارت سے وابستہ لوگ اس کار بار کی دوبارہ بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔تاجروں کا ماننا ہے کہ ہم گورنمنٹ کی ہر ایک اقدام اور صاف و شفات تجارت بنانے کا ساتھ دیں گے۔انہوں بتایا اس تجات کو قائم کرنے میں کئی سال لگئے ہیں تاہم تجارت معطل نہیں ہو نا چاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آر پار تجارت ہماری کمائی اور ذریعہ معاش کا واحد ذریعہ ہے ۔ ہم سرکار سے گزارش کرتے ہیں کہ سخت ریگولیٹری اقداماٹھانے کے ساتھ ساتھ تجارت کو دوبارہ بحال کریں۔ خیال رہے مرکزی ہوم منسٹری نے نقلی کرنسی،اسلحہ ،اورمنشیات کے لئے استعمال کرنے کے بعد اسے معطل کیا گیا ہے۔
کراس ایل او سی تجارت کی بحالی ہنوز فیصلے کی منتظر
تجارتی راستوں پر ٹرک سکینرنصب کرنے پر کام جاری