فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی جانب سے ماہ جون کیلئے صرف 50فیصدی راشن واگزار

مفتی محمد سعید فوڈ انٹائٹلمنٹ اسکیم کے تحت واگزار کئے جانے والے راشن میں بھی اڑچنیں پیدا

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی جانب سے ماہ جون کیلئے صرف 50فیصدی راشن واگزار

سرینگر ۱۸ ، مئی ؍کے این ایس ؍ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے صارفین کیلئے ماہ جون میں صرف 50فیصدی راشن واگزار کیا ہے۔ادھر معلوم ہو اہے کہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے مفتی محمد سعید فوڈ انٹائٹلمنٹ اکیم کے تحت واگزار کئے جانے والے راشن کو بھی ابھی تک واگزار نہیں کیا ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے صارفین کیلئے ماہ جون میں صرف 50فیصدی راشن کو واگزار کردیا ہے جس کے نتیجے میں محکمہ اُمور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے گوداموں میں راشن کی قلت پائی جارہی ہے۔معلوم ہو اہے کہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے مفتی محمد سعید فوڈ انٹائٹلمنٹ اسکیم کے تحت واگزار کئے جانے والے راشن کو بھی ابھی تک واگزار نہیں کیا ہے۔ادھر ایف سی ایس اینڈ سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ڈائریکٹر محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے راشن کی موجودہ قلت کو دور کرنے کی خاطر فوڈکارپوریشن آف انڈیا کے سامنے آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ریاست میں راشن کی موجودہ قلت پر فور ی طور پر قابو پایا جاسکے۔مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے بیشتر گوداموں میں 3لاکھ 33ہزار 380کوئنٹل چاول موجود ہے۔ مکتوب کے مطابق محکممہ کو ماہ جون کیلئے 3لاکھ33ہزار777کونٹل چاول مطلوب تھے تاہم مطلوبہ تعداد کے بجائے محکمہ کو صرف 50فیصدی راشن فراہم کیا گیا۔مذکورہ آفس سے جاری مکتوب میں فوڈکارپوریشن آف انڈیا سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مفتی محمد سعید فوڈ انٹائٹلمنٹ اسکیم کے تحت واگزار ریاست کو4950میٹرک ٹن چاول مزید واگزار کریں تاکہ درپیش مشکلات سے چھٹکارا پایا جاسکے۔محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ڈائریکٹر پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کو استعمال میں لاکر ایف سی آئی کو مطلوبہ تعداد واگزار کرنے کی اپیل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.