ہلاکت غیر انسانی، دہشت گردانہ: محبوبہ مفتی

اہل خانہ کیساتھ دلی تعزیت کا کیا اظہار

ہلاکت غیر انسانی، دہشت گردانہ: محبوبہ مفتی

سرینگر ۲۰، مئی ؍کے این ایس ؍ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کولگام میں پارٹی ورکرکی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قتل ناحق قرار دیا۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے گزشتہ دنوں نامعلوم بندوق برداروں کی طرف سے کولگام میں پی ڈی پی کارکن محمد جمال پر گولیوں کی بوچھاڑ کرنے اور بعد ازاں ہسپتال میں موصوف کی موت واقع ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کارروائی کو قتل ناحق سے تعبیر کیا ہے۔محبوبہ مفتی نے واقعے پر اپنے انتہائی دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اور دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ’’سیاسی عناد کی بنیاد پر غیر مسلح شہری کی ہلاکت صرف اور صرف دہشت گردانہ کارروائی ہے‘‘۔ پی ڈی پی صدر نے بتایا کہ ماہ صیام کے مقدس مہینے میں غیر مسلح شہریوں پر تشدد روا رکھنا انتہائی ذلیل حرکت اور کمینے پن کا عکاس ہے۔اس موقعے پر پی ڈی پی صدر نے مرحوم کے لواحقین کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرنے کیساتھ ساتھ مرحوم کے ابدی سکون کے لیے دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.