جہانگیر چوک،رامباغ فلائی اْوور کا دوسرا حصہ:22مئی کوعوام کے نام وقف ہوگا

اب15منٹ کا سفر ایک منٹ میں طے ہوگا ،لالچوک جانے والی گاڑیوں کو زیادہ آرام ملے گا :محکمہ

جہانگیر چوک،رامباغ فلائی اْوور کا دوسرا حصہ:22مئی کوعوام کے نام وقف ہوگا

سرینگر ۲۱، مئی ؍کے این ایس ؍ جہانگیر چوک رام باغ فلائی اُور کے دوسرے حصے کو 22مئی بروز بدھ کو عوام کے نام وقف کیا جائے گا۔اس دوران حکام کے مطابق اب فلائی اور سے15منٹ کا سفر صرف1منٹ میں طے ہونے کے ساتھ ساتھ لالچوک جانے والی گاڑیوں کیلئے بہت ہی آرام دہ ثابت ہوگا۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق 6سال سے زیر تعمیر شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں تعمیر ہو رہے فلائی اوروں کا وقفے وقفے سے عوام کے نام وقف کرنے کا سلسلہ برابر جا ری ہے جس کے نتیجے میں عوام کو راحت ملنے کا امکان ہے ۔کشمیر نیوز سروس کو معلوم ہوا کہ ٹی آر سی فلائی اور کے ایک حصے کو گزشتہ دنوں عوام کے لئے کھول دینے کے بعد سرکار نے رام باغ جہانگیر چوک فلائی اُور کے دوسرے حصے کو بدھ کے روزیعنی 22مئی کوعوام کے نام وقف کرنے کے لئے تمام ریاریاں مکمل ہوئی ہیں۔حکام کے مطابق مذکورہ فلائی اْوور کا پہلا حصہ ایک سال قبل شروع ہوا تھاتاہم اس کا دوسرا حصہ کل ٹریفک کیلئے کھولا جائے گا۔جبکہ مزکورہ فلائی اْوور کی تعمیر کا آغاز اکتوبر2013کو ہوا تھا اور یوں پانچ سال میں سرینگرمیں اپنی نوعیت کا اب تک کا یہ سب سے بڑا پروجیکٹ مکمل ہوگیا۔بتایا جاتا ہے جس حصے کا بدھ کو افتاح ہوگا، وہ رامباغ سے آلوچی باغ تک1.04کلومیٹر پر مشتمل ہے اور اس پر37.5کروڑ روپے کی لاگت آگئی ہے متعلقہ محکمے کے ذرائع نے بتایا فلائی اْوور کا یہ حصہ شروع ہونے سے گاڑیوں کیلئے 15منٹ کا سفر محض ایک منٹ میں طے ہوگا اور لالچوک جانے والی گاڑیوں کیلئے بہت ہی آرام دہ ثابت ہوگا۔جبکہ علاقے میںروز مرہ کے ٹریفک جام سے بھی کافی حد تک راحت ملے گی۔خیال رہے اپنی نوعیت کا سب سے بڑی پروجیکٹ کو وقت پر مکمل نہ کرنے میں اکثر میڈیا میں چھایا رہا ہے جبکہ تعمیر کرنے کے دوران شہر کا ایک بڑا روڑ بند ہونے کے نتیجے میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اس قبل گزشتہ دنوں ہی سرینگر کے ٹی آر سی کے نذدیک بنایا گیا فلائی اُور کو دو ہفتے قبل ہی عوام کے نام وقف کیا گیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.