الحاق خبر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈائریکٹر ہاٹیکلچر کشمیر اعجاز احمد بٹ نے منگل کے روز شوپیان ،پلوامہ اور اونتی پورہ علاقہ جات کا دورہ کرکے مختلف نرسریوں کا جائزہ لیا ۔ اس دوران اونتی پورہ دفاتر کے دورے کے دوران ڈائریکٹر موصوف نے ہاٹیکلچر ڈیولپمنٹ آفیسر کو ڈیوٹی سے غیر حاضررہنے کے معاملے پر معطلی کے احکامات صادر کئے ۔الحاق کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ منگل کے روز ڈائریکٹر ہاٹیکلچر کشمیر اعجاز احمد بٹ نے نوگام پلوامہ کے مختلف نرسریوں کا دورہ کرکے وہاں پر ملازمین اور افسران کے ساتھ مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔نمائندے نے بتایا کہ اعجاز بٹ نے شوپیان ضلع کے مختلف علاقہ جات جن میں زینہ پورہ وغیرہ شامل ہے کا دورہ کیا اور وہاں پر مختلف ڈیپارٹمنٹل نرسریوں میں سٹاک اور حال ہی میں لگائے گئے جدید طرز کے سیب کے درختان کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ ڈائریکٹر موصوف نے ہاٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ نرسری جس میں اسی سال 60 ہزار کے قریب روٹ سٹاک کی ایک جدید نرسری قائم کی گئی ہے کا بھی جائزہ لیا اور ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔اس دوران نمائندے نے بتایا کہ ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ نے اونتی کے مختلف دفاتر کا بھی دورہ کیا جس دوران ہاٹیکلچر ڈیولپمنٹ آفیسر کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا اور بعد میں مذکورہ آفیسر کے معطلی کے احکامات موقعہ پر ہی دئے گئے ۔
ڈائریکٹر ہاٹیکلچر کشمیر نے جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع کیا دورہ اور چھوٹی بڑئ نرسریوں کا لیا جائزہ ۔
غیر حاضری کی پاداش میں ہاٹیکلچر ڈیولپمنٹ آفیسر کو ڈائریکٹر ہاٹیکلچر کشمیر نےکیا معطل۔۔ ۔۔۔۔۔۔