سرینگر ۲۳، مئی ؍کے این ایس ؍ کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے لوک سبھا انتخابات کے دوران پارٹی کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے تمام مقامات پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس کی جانب سے وادی کی تینوں نشستوں پر جیت درج کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔میر لوک سبھا انتخابات کے نتائج منظر عام آنے کے بعد تبادلہ خیال کر رہے تھے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق پردیش کانگرنس کے جموں کشمیر کے صدر جے اے میر نے ملک کے ساتھ ساتھ ریاست جموں کشمیر میں لوکھ سبھا انتخابات کے نتائج منظر عام آنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ کانگریس نے بہتر انداز میں مقابلہ ہے جس دوران پارٹی نے ایک اچھا مقام حاصل کیا ہے انہوں نے کہا کانگریس کی کار کرد گی اطمنان بخش ہیں جبکہ لوگوں کا فیصلہ ہم قبول کرتے ہیں۔میر نے اس دوران جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کی جانب سے وادی کے تینوں پارلیمانی نشستوں پر جیت درج کر نے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس کو جاری ایک بیان میں غلام احمد میر نے مذید بتایا کہ پارٹی کی کار کرد گی کی سراہنا کرتے ہوئے کہاپارلیمانی انتخابات2019میں پارٹی نے پوری ریاست میں بہتر کار کرد گی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ ایک بہتر مقام بھی قائم کیا ہے انہوں نے کہا ہمیں نے لوگوں کا فیصلے قبول کر لیا ہے ۔ میر نے عوام خاص کر جنوبی کشمیر کے لوگو کاانہیںاس تعداد اپنا ووٹ اور سپوٹ دینے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔ انہونے کا کہا لوگوں کے فیصلے کو ہم عاجزی اور احترام کے ساتھ قبول کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا یہ انتخابات ملک میں سیکولر اور فرقہ پرست طاقتوںکے درمیان تھے جس میں پارٹی نے ملک میں بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے بتایا یہ جنگ مستقبل میں بھی جاری رہے گا جو ان کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔ میر نے کانگریس پارٹی نے بتایا ہم لوگوں کی ہر حال میں خدمت کرنے کے ساتھ ریاست کے تینوں خطوں کی یکسان ترقی کے لئے کام کرتے رہیں گے ۔ ۔
کانگریس نے بہتر مقابلہ کیا،کار کردگی اطمنان بخش:جے اے میر
نیشنل کانفرنس کو وادی کے تینوں سیٹوں پر جیت درج کرنے پر مباک باد