سری نگراورگاندربل میں 2منشیات فروش گرفتار

نشہ آورادویات اوراشیاء کی بھاری مقدارضبط

سری نگراورگاندربل میں 2منشیات فروش گرفتار

سرینگر، گاندربل ۲۳، مئی ؍کے این ایس ؍ وسطی کشمیرمیں منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے 2اسمگلروں کونشہ آورادویات اورمنشیات سمیت گرفتارکرلیا۔اس حوالے سے پولیس نے قانون کی کئی دفعات کے تحت کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق وسطی کشمیرمیں منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے 2اسمگلروں کونشہ آورادویات اورمنشیات سمیت گرفتارکرلیا۔معلوم ہواکہ سرینگر پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کی گرفتار ی عمل میں لا کر اْس کے قبضے سے نشیلی ادویات برآمدکرکے ضبط کیں۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ سرینگر پولیس نے گزر بل چوک باغیاث میں ناکہ چیکنگ کے دوران ٹرک زیر نمبرJK05G-1424کو روک کر اسکی تلاشی لی ،جس دوراب پولیس ٹیم نے ٹرک سے کوڈین کی 210 بوتلیں اور720نشہ آورٹکیاں برآمد کرکے تحویل میں لے لیں۔پولیس نے موقع پر ہی محمد رفیق میر ولد عبدالرشید ساکنہ بہرام پورہ رفیع آباد کی گرفتار عمل میں لا کر اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر72/2019کے تحت پولیس اسٹیشن صفاکدل میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔سری نگرپولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں تاکہ اس بدعت کا قلع قمع کیا جاسکے۔بیان میں کہاگیاکہ پولیس کی جانب سے منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف چلائی جا رہی مہم کامقصد لوگوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا مقصود ہے۔منشیات فروش سماج کیلئے ناسور بن چکے ہیں لہذا اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر ایک کو اپنا دستِ تعاون پیش کرنا چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو بری عادتوں میں مبتلا ہونے سے دور رکھا جاسکے۔ادھرگاندربل پولیس نے پاندچھ علاقہ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ہلال احمد ٹپلو ولد خضر محمد ساکنہ داود کالونی صورہ کو روک کر اْس کی تلاشی لی جس دوران اْس کے قبضے چرس گھوٹی ، بھنگ پاوڈر ، نشیلی ادویات اور نقدی 11ہزار 85روپے نقد برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر110/2019 کے تحت گاندربل پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شرو ع کی ہے۔گاندربل پولیس نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا قلع قمع کرنے اور جرائم کو پنپنے سے روکنے کیلئے محکمہ کو اپنا دستِ تعاون فراہم کریں تاکہ سماج کو ان بدعات سے پرے رکھا جاسکے۔ پولیس نے ایسے افراد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی اور ناجائز کار وبار سے باز آجائیں بصور ت دیگر اْن کے خلاف قانونی کے مطابق کڑی سے کڑی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.