اسلام آباد ۲۸، مئی ؍کے این ایس ؍ پاکستان نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے جمعرات کو ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے وزیر اعظم عمران خان کو مدعو نہ کرنے کے حکومت ہند کے فیصلہ کو ہندوستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کی شام کو ایک نیوز چینل سے کہا’’ان کی ( مودی) مکمل توجہ اپنی انتخابی مہم کے دوران پاکستان کو کوسنے پر تھی۔ ہم اب یہ امید نہیں کر سکتے کہ وہ اتنی جلدی اس سے باہر نکلیں گے‘‘۔ہندوستان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے جمعرات کو ہونے والی حلف برداری تقریب کے لئے تمام بمسٹیک ممالک کے رہنماؤں کو مدعو کیا ہے۔ بمسٹیک ممالک میں- ہندوستان کے علاوہ بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال، سری لنکا، میانمار اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ مودی نے جب 2014 میں وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف لیا تھا تو ان کی حلف برداری کی تقریب میں جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) ممالک کے لیڈروں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں پاکستان بھی شامل تھا۔ پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے اس وقت نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
عمران خان کو مدعو نہیں کرنا
ہندوستان کا داخلی معاملہ: پاکستان