پولیس سربراہ کاراجوری اور پونچھ میں اعلیٰ افسران کے ساتھ تبادلہ خیال

منشیات میں ملوث افراد کیخلاف پی ایس اے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے: دلباغ سنگھ

پولیس سربراہ کاراجوری اور پونچھ میں اعلیٰ افسران کے ساتھ تبادلہ خیال

سرینگر ۲۸، مئی ؍کے این ایس ؍ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے راجور اور پونچھ اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے یہاں پولیس درباروں سے خطابات کئے۔ انہوں نے یہاں موجود افسران پر زور دیا کہ وہ منشیات میں ملوث عناصر کیخلاف پی ایس اے کا استعمال کرے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے منگلوار کو راجوری اور پونچھ اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے یہاں سیکورٹی صورتحال کاجائزہ لینے کیساتھ ساتھ کئی پولیس درباروں سے خطابات کئے۔ڈی جی پی کے ہمراہ آئی جی پی جموں وجے کمار کے علاوہ ڈی آئی جی راجوری پونچھ زون وویک گپتا بھی موجود تھے۔اس موقعے پر ڈی جی پی نے پولیس اہلکاروں کو تلقین کی کہ وہ عوام کے ساتھ نرمی اور ہمدردانہ سلوک اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ مجرموں کیساتھ سختی کے ساتھ پیش آئیں۔ انہوںنے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس دہشتگردی کے خلاف زبردست کارکرگردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اس کاردگرگی کے بنا پر اس فورس نے ملک بھر میں ایک خا ص مقام حاصل کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں لوک سبھا الیکشن کو منعقد کرانے پر بھی جموں و کشمیر پولیس کی سراہنا ہوئی ہے جو محکمہ کیلئے ایک حوصلہ افزا بات ہے۔ ڈی جی پی کے بقول مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں اُس فورس کا سربراہ ہوں جس کی قربانیوں کے چرچے آج ملک بھر میں ہورہے ہیں۔ جموں وکشمیر پولیس نے ملک بھر میں اپنی قربانیوں اور بہادری کی وجہ سے ایک منفرد پہنچان قائم کی ہے۔اس موقعے پر انہوں نے پولیس افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ منشیات میں ملوث عناصر کے خلاف کڑی کارروائی عمل میں لائے۔ان کا کہنا تھا کہ منشیات کا استعمال ایک چیلینج کے طور پر سامنے آرہا ہے اور کے خاتمے کیلئے جموں وکشمیر پولیس کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس کا قلع قمع کرنے کیلئے پولیس نے پہلے ہی ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت ریاست بھر میںمنشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ منشیات کی لت کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کیخلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈی جی پی نے دورے کے دوران یہاں بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کو انعامات بھی پیش کئے۔اس موقعے پر ایس ایس پی رمیش کمار انگرال اور ایس ایس پی گوگل منہاس نے پولیس سربراہ کو متعلقہ اضلاع میں ہورہے کام کاج اور دیگر صورتحال کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.