تقسیمی عناصرکی سازشوں کو ناکام بنانا وقت کی ترجیحات میں شامل

علاقائی مین اسٹریم پارٹیاں مشترکہ کشمیرنواز ایجنڈے کیلئے ہاتھ ملائے: پی ڈی پی

تقسیمی عناصرکی سازشوں کو ناکام بنانا وقت کی ترجیحات میں شامل

سرینگر ۲۸، مئی ؍کے این ایس ؍ علاقائی مین اسٹریم جماعت پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے تمام علاقائی جماعتوں کو ’مشترکہ کشمیرنوازایجنڈے‘ کیلئے ہاتھ ملانے کامشورہ دیاہے۔پارٹی کی جانب سے منعقدہ میٹنگ میں اس بات کاجائزہ لیاگیاکہ سال2014میں بھاجپاکیساتھ ہاتھ ملانے سے پی ڈی پی کی عوامی اعتباریت اوراہمیت کوکس قدرکشمیروادی میں نقصا ن پہنچا۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق علاقائی مین اسٹریم جماعت پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے تمام علاقائی جماعتوں کو ’مشترکہ کشمیرنوازایجنڈے کیلئے ہاتھ ملانے کامشورہ دیاہے۔معلوم ہواکہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں وادی کی تینوں لوک سبھانشستوں سے کراری شکست کاسامناکرنے اورمرکزمیں پھربھاجپاکے برسراقتدارآنے کے تناظرمیں پی ڈی پی کے سینئرلیڈران کی ایک اہم میٹنگ پارٹی صدرمحبوبہ مفتی کی صدارت میں یہاں منگل کے روزمنعقدہوئی ۔پی ڈی پی کے ترجمان اعلیٰ رفیع احمدمیر نے میٹنگ کے بعدبتایاکہ پارٹی کی سیاسی امورسے متعلق کمیٹی کی یہ میٹنگ منگل کے روزمنعقد ہوئی ،جس میں پارٹی سرپرست مظفرحسین بیگ سمیت تمام سینئرلیڈران موجودتھے ۔انہوں نے میٹنگ کوخوداحتسابی اجلاس قراردیتے ہوئے کہاکہ میٹنگ میں موجودسینئرلیڈران نے اسبات کاجائزہ لیاکہ آخرحالیہ لوک سبھاالیکشن میں پارٹی اُمیدواروں کی ہارکے کیامحرکات اوروجوہات رہے ۔انہوں نے خاص طورپراسبات کاجائزہ لیاکہ سال2014میں بھاجپاکیساتھ ہاتھ ملانے سے پی ڈی پی کی عوامی اعتباریت اوراہمیت کوکس قدرکشمیروادی میں نقصا ن پہنچا۔اسبارے میں بیشترلیڈران کاکہناتھاکہ بی جے پی کیساتھ ہاتھ ملاکرمخلوط سرکاربناناپارٹی کیلئے مہنگاسوداثابت ہواہے ،اوراسی وجہ سے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کوگزشتہ انتخابات کے مقابلے میں کم عوامی سپورٹ اورووٹ حاصل ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی لیڈرشپ کوماضی میں لئے گئے اپنااس فیصلہ کے تناظرمیں خودہی اپنااحتساب کرکے آئندہ کالائحہ عمل مرتب کرناچاہئے ۔پی ڈی پی ترجمان اعلیٰ رفیع میرکے بقول منگل کومنعقدہ میٹنگ کے دوران یہ محسوس کیاگیاکہ بھاجپاکیساتھ اتحادکرکے پارٹی کوفائدے کے بجائے کافی نقصان پہنچاہے ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں کشمیری عوام نے اپنی ناراضگی کااظہارکیاہے لیکن اگرفوری طورپراپنامحاسبہ کرکے ہم آئندہ کیلئے بہترپالیسی مرتب کرنے کیساتھ ساتھ اپنے ایجنڈے کوآگے بڑھائیں گے توہم سیاسی اورعوامی سطح پرکھوئی گئی زمین کوپھرپاسکتے ہیں ۔پی ڈی پی لیڈروں نے حالیہ انتخابی ہارکوسبق آموزمانتے ہوئے کہاکہ ہمیں کشمیری عوام کے اعتباراوربھروسے کوپھرسے جیتناہوگاتاکہ وہ آنے والے دنوں میں ہم پریقین رکھتے ہوئے ماضی کی طرح ہمیں اپنے تعاون سے نوازیں ۔پی ڈی پی ترجمان کے مطابق پارٹی کے سینئرلیڈران کی اس اہم میٹنگ کے دوران اسبات پربھی غوروخوج کیاگیاکہ کشمیراورکشمیری عوام کی مخالف قوتوں اورریاست کومذہبی ،لسانی اورعلاقائی بنیادوں پرتقسیم کرنے والے عناصرکی سازشوں کوکیسے ناکام بنایاجائے ۔اس حوالے سے پارٹی لیڈران کاکہناتھاکہ سبھی علاقائی جماعتوں کومتحدہوکرکشمیرنوازمشترکہ ایجنڈامرتب کرناہوگاتاکہ تقسیمی قوتوں کوناکام بنایاجاسکے ۔انہوں نے کہاکہ ایک منظم سازش کے تحت کشمیری عوام کوتقسیم درتقسیم کیاجارہاہے اوراس سازش کے تحت مختلف منصوبے روبہ عمل لائے جارہے ہیں ۔پی ڈی پی لیڈروں نے خبردارکیاکہ کشمیری عوام کوہرسطح پربانٹنے اورتقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ ان کی آوازکمزوررہے ۔انہوں نے کہاکہ علاقائی جماعتوں کے درمیان سیاسی اورنظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن کشمیراورکشمیری عوام کی بھلائی اورمفادات کی حفاظت کیلئے تمام علاقائی پارٹیوں کومل بیٹھ کر ایک مشترکہ پالیسی اورمتفقہ ایجنڈامرتب کرناچاہے ۔انہوں نے کہاکہ علاقائی پارٹیوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کوفی الوقت بالائے طاق رکھ کرمل جل کرآگے آنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم کشمیراورکشمیری عوام سے جڑے مفادات اورمقاصدکی حفاظت کرسکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.