مودی دوسری مرتبہ بن گئے ملک کے وزیر اعظم

کئی ممالک کے سربراہاں سمیت8ہزار خصوصی مہمانوں کی موجودگی میں اُٹھایا حلف

مودی دوسری مرتبہ بن گئے ملک کے وزیر اعظم

سرینگر ۳۰، مئی ؍کے این ایس ؍ پارلیمانی انتخابات 2019میںزبردست انتخابی کامیابی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ کے ساتھ حلف لیا ۔حلف برداری کی تقریب میں8 ہزار مہمان مدعو تھے، جن میں کئی ممالک کے سربراہان بھی شامل ہیں۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق پارلیمانی انتخابات 2019میںزبردست انتخابی کامیابی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ کے ساتھ حلف لیا ۔حلف برداری کی تقریب میں8 ہزار مہمان مدعو تھے، جن میں کئی ممالک کے سربراہان بھی شامل ہیں۔ مدعومہمانوں میں ’بمسٹیک‘ گروپ ممالک کے سربراہ، تمام ممالک کے سفیر، تمام ریاستوں کے وزراء اعلی، مختلف شعبوں کی معروف شخصیات اور 100 سے زیادہ این آر آئی یعنی بیرون ممالک میں مقیم بھارتی شامل تھے۔کئی ایک مدعوئین کے بغیرسبھی مہمانوں نے حلف بردادری کی تقریب میں شرکت کی۔ جو وزراء اعلی اس تقریب میں شرکت نہیں ہوئے۔ ان میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائیک قابل ذکر ہیں۔ممتا بنرجی بطور احتجاج شامل نہیں ہوئے جبکہ نوین پٹنائیک اس لئے شامل نہیں ہوئے کیونکہ ان کے یہاں ارکان اسمبلی کی آج حلف برداری کی تقریب تھی۔ حلف برداری کی تقریب میں آنے والے مہمانوں کو پہلے ہائی ٹی پیش کی گئی اور بعد میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ میں ویج اور نان ویج دونوں طرح کے کھانے تیار کئے گئے ہیں۔تاہم نان ویج میں گوشت کے بجائے صرف مچھلی اور مرغ کے کئی پکوان مہمانوں کوکھلائے گئے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی صرف سبزیاں ہی کھاتے ہیں اور بی جے پی نان ویج یعنی گوشت وغیرہ کی ہمیشہ سے مخالف رہی ہے لیکن یہ عالمی تقاضے ہیں جو ہر حکومت کو پورے کرنے پڑتے ہیں اور بی جے پی کو بھی پورے کرنے پڑے،اسی لئے عشائیہ میں شامل مہمانوں کی مرغ اورمچھلی کے پکوانوں سے خاطرتواضع کی گئی۔ غیرملکی خاص مہمانوں میں بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید، سری لنکا کے صدر میتری پالا سری سینا، میانمار کے صدر یو ون منٹ، نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما، بھوٹان کے وزیر اعظم لوٹے تشرنگ، کرغستان کے صدر سرونبے زنبیکوو،ماریشس کے وزیر اعظم پرویندر کمار جگن ناتھ وغیرہ شاملتھے۔جبکہ کھیل کی دنیا سے راہل دراوڑ، انل کمبلے، جواگل شریناتھ، ہربھجن سنگھ، سائنا نہوال، گوپی چند، دیپا کرماکر وغیرہ مہمانوں میںشامل تھے اورہ بالی وئوڈ سے شاہ رخ خان، کرن جوہر، کنگنا رانوت، رجنی کانت، کمل ہاسن، سنجے بھنسالی، وویک اوبرائے وغیرہ حلف برداری تقریب میںشامل ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.