سوپور ۳۰، مئی ؍کے این ایس ؍ سوپورپولیس نے منشیات اورنشہ آورادویات کادھندہ کرنے والے2اسمگلروں کونشہ آئورادویات کی بھاری مقدارسمیت گرفتارکرلیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ قصبہ سوپورکے عشہ پیرعلاقہ میں ایک ہوٹل کے قریب پولیس کی ایک پارٹی نے ناکہ لگارکھاتھاکیونکہ پولیس کوپہلے ہی یہ اطلاع ملی تھی کہ یہاں سے نشہ آورادویات کی اسمگلنگ ہونے والی ہے۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق ایس ایچ ائوسوپوراعظم اقبال کی سربراہی میں پولیس کی ناکہ پارٹی نے یہاں سے گزرنے والی ایک ایکوکارزیرنمبرJK05E-1627کوروکا۔تلاشی کے دوران اس نجی کارسے بڑی مقدارمیں نشہ آورادویات برآمدکیاگیا،جس میں کوڈین کی 872بوتلیں اور6ہزارنشہ آورکیپسول بھی شامل ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق نجی کارمیں نشہ آورادویات کی بھاری مقداراسمگلنگ کی کوشش کرنے والے دومنشیات فروشوں اعجازاحمدنجارولدغلام الدین ساکنہ بٹہ پورہ سوپوراوردائوداحمدکلوولدعبدالعزیزساکنہ صوفی حمام سوپورکی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ اُنکی نجی گاڑی کوبھی ضبط کیاگیا۔دونوں منشیات اسمگلروں کوپولیس تھانہ سوپورپہنچانے کے بعداُنکے خلاف یہاں ایف آئی آرزیرنمبر135/2019زیردفعہ8/22این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیاگیا،اوردونوں سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی تاکہ سوپورمیں منشیات اورنشہ آورادویات کادھندہ کرکے نوجوان نسل کوتباہی کے راستے پرڈالنے والے دیگرملزمان کاپتہ لگاکراُن کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔سوپورپولیس نے اہلیان قصبہ سے اپیل کی کہ وہ منشیات فروشوں اوردیگرایسے سماج دشمن اورنوجوان کش عناصرکاقلع قمع کرنے میں پولیس کواپناتعاون جاری رکھیں ۔مقامی لوگوں نے منشیات فروشوں کیخلاف سوپورپولیس کی جاری مہم کوسراہتے ہوئے اس اُمیدکااظہا
سوپور پولیس کی کارروائی، 2نشہ آور اددیات اسمگلر گرفتار
معاملے کی نسبت کیس درج، تحقیقات شروع